
کیلشیم سے بھرپور، پروٹین اور پروبائیوٹک سے لیس دہی دودھ سے بنے والی ایک بہترین غذا ہے۔
کھانے میں دہی کا استعمال عام ہے، اسے سادہ بھی کھایا جاتا ہے، اس کے علاوہ سلاد کی ڈریسنگ اور مشروب کے طور پر بھی دہی کو بہت پسند کیا جاتا ہے، دہی سے جسم کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ ایک مکمل غذا ہے۔
لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ دہی کا استعمال خواتین کی صحت کے لئے مفید کیوں ہے؟ آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق دہی کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے خواتین پر اثرات انتہائی مؤثر ہیں۔
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دہی کا باقاعدہ استعمال بلند فشارِ خون کو 20 فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مردوں کے مقابلے میں خواتین پر اس کے زیادہ فوائد مرتب ہوتے ہیں۔
تحقیق کے دوران جو خواتین و حضرات پھل، سبزیاں اور پھلیاں کھاتے رہے، دہی کا استعمال ان کے بلڈ پریشر میں 31 فیصد کمی کی وجہ بنا، اس مطالعے میں 2 لاکھ 40 ہزار افراد شامل کئے گئے تھے جن میں اکثریت 25 سے 55 سال کی خواتین کی تھی جبکہ مردوں کی عمریں 40 سے 75 برس تھی۔
اگرچہ دہی جادوئی شے نہیں لیکن دہی کو خوراک میں شامل کرنے سے بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News