جانوروں اور انسانوں دونوں کی ہڈیوں میں گودا ہوتا ہے، ویسے تو انسانوں اور جانوروں کے دیگر اعضاء کے فنکشن بھی ایک سے ہوتے ہیں مثال کے طور پر جانوروں کا دل بھی خون پمپ کرتا ہے، گردا خون صاف کرتا ہے، کلیجہ خون میں مختلف کیمکل کا لیول برقرار رکھتا یے، پھیپھڑے خون میں آکسیجن پہنچاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
مگر آج بات کرتے ہیں ہڈی کے گودے یا نلی کی جو جانوروں کی ہم شوق سے نہاری یا بریانی میں ڈال کر کھاتے ہیں۔
ہڈی کا گودا دراصل نرم سیل ٹشو یعنی خلیوں کا ترتیب شدہ مرکب ہوتا ہے اور یہ جانوروں اور پرندوں میں خون کے خلیے پیدا کرنے کی جگہ ہوتا ہے۔
ہڈی کے گودے میں مختلف طرح کے خلیے ہوتے ہیں جن میں سب سے اہم اسٹیم سیل ہوتے ہیں۔
ایک بالغ انسان میں ہڈی کا گودا زیادہ تر ریڑھ کی ہڈی، سینے کی ہڈیوں یا نچلے دھڑ کی ہڈیوں میں ہوتا ہے۔
یہ انسانی جسم کے کل وزن کا 5 فیصد ہوتا ہے، ہڈی کے گودے میں روزانہ تقریباً 500 بلین خلیے بنتے ہیں۔
ہڈی کا گودا دو طرح کا ہوتا ہے، سرخ اور پیلا، سرخ گودے میں خون کے خلیے بنتے ہیں جبکہ پیلا گودا چربی کے خلیے بناتا ہے۔
جب آپ چھوٹے ہوتے ہیں تو آپ کے جسم میں سرخ گودا زیادہ ہوتا ہے جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں پیلا گودا بڑھتا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
