دہی کا استعمال کچھ لوگوں کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ روزانہ ضرورت سے زیادہ دہی کا استعمال صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
آئیے جانتے ہیں کن لوگوں کو دہی کھانے سے گریز کرنا چاہیے؟
جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے نقصان دہ:
دہی کھانا ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے لیکن جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے دہی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
گٹھیا کے مریض دہی کھانے سے پرہیز کریں۔
اگر یہ مریض زیادہ دہی کھاتے ہیں تو درد کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ کیونکہ دہی کی تاثیر ٹھنڈی ہے اور یہ ٹھنڈک جوڑوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
سانس کے مریضوں کے لیے:
اگر آپ کو سانس کی تکلیف ہو تو دہی سے پرہیز کریں لیکن اگر آپ دہی کھانا چاہتے ہیں تو صبح یا دوپہر میں دہی کا استعمال کریں کیونکہ جسم کو دن بھر ہضم کرنا آسان ہوتا ہے۔ رات کو دہی نہ کھائیں۔
تیزابیت کا مسئلہ:
جن لوگوں کو تیزابیت کا زیادہ مسئلہ ہو وہ دہی بالکل نہ کھائیں۔ اس مسئلے میں مبتلا افراد کو دہی بالکل نہیں کھانی چاہیے، خاص کر رات کے وقت دہی کھانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
