Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیلے کے پتوں کے چند حیران کن استعمال جنہیں آپ نہیں جانتے

Now Reading:

کیلے کے پتوں کے چند حیران کن استعمال جنہیں آپ نہیں جانتے

کیلا دنیا میں سب زیادہ کھایا جانے والا ایک انتہائی غذائیت سے بھرپور پھل ہے اور یہ بچوں کی پہلی ٹھوس غذا بھی ہے۔ تاہم یہ بات  بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ کیلے کی طرح اس پتے بھی بے حد صحت بخش ہیں۔ انہیں تازہ اور خشک دونوں کو جڑی بوٹیوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیلے کے پتے نہ صرفنہ صرف آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ بہت سی بیماریوں جیسے یہ بخار، خشکی وغیرہ کا علاج میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیا میں، کیلے کے پتوں کو اکثر کھانے کو ان پتوں میں لپیٹ کر ان کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے کے لیے  بطور گارنش استعمال کیے جاتےہیں۔ ساتھ ہی گھریلو دستکاریوں سے وابستہ افراد ان پتوں سے کھانے کی چادریں اور دیگر اشیاء تیار کرتے ہیں۔

کیلے کے پتوں کے فوائد

کھانا پکانے کے لیے

Advertisement

کیلے کے پتے کھانا پکانے کے  دوران گوشت کو نرم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔  ایسا عموماً ایشیائی ممالک میں کیا جاتا ہے ساتھ ہی کھانے کو لپیٹنا اور ڈش کو بیکنگ، گرل یا بھاپ سے پہلے تار سے باندھنے کے لیے بھی کیلے کے پتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

پرڈیو یونیورسٹی کے مطابق، چونکہ کیلے کے پتے کافی بڑے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ ممالک میں، لوگ انہیں کھانے کو لپیٹنے اور کھانا پکانے کے گڑھوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ تفریح کی غرض سے عارضی جگہوں پر انہیں پلیٹ کے متبادل استعمال کیا جاتا ہے۔

سر کی خشکی

اس مقصد کے لیے کیلے کے پتوں کوکاٹ کرانہیں پیس لیں اور کسی کپڑے میں لے کر اس کا عرق نکال لیں، اس عرق کو سر کی جلد پرلگائیں اور اسے چند لمحوں کے لیے جذب ہونے دیں، پھر صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

صحت مند جلد

کیلے کے پتوں کے صحت سے متعلق فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ صحت مند جلد کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے عام سیلون میں کیلے کے پتوں سے تیار ماسک استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement

اس کے لیے کیلے کے تازہ پتوں کو بلینڈرمیں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں یہ ایک پیسٹ کی شکل اختیار کر لے گا اب اسے چہرے یا پورے جسم پرلگائیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور ایلنٹائن جلد پر عمر کے ابتدائی نشانات جیسے سیاہ دھبے اور جھریاں، مہاسوں کو دور کرنے کے ساتھ جلد کی جلن کوبھی ٹھیک کرتے ہیں، اور آپ کی جلد کو قدرتی نمی فراہم کر کے نرم رکھتے ہیں۔

زخموں کے علاج

کیلے کے پتوں کو زخموں کے قدرتی علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے کیلے کے پتوں کو دھو کر صاف کرلیں،  پھر کیلے کے پتوں کو پیس کر زخم پر یکساں طور پر رکھ دیں واضح رہے کہ یہ طریقہ معمولی زخموں کے علاج کے لیے مفید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر