
اگر آپ کا بچہ بھی بستر پر پیشاب کر دیتا ہے اور روزانہ دھونے کی پریشانی ہوتی ہے تو جانیئے کچھ ایسے طریقے جس سے آپکا بچہ بستر گیلا کرنا چھوڑ دے۔
بچے بستر گیلا نہ کریں اس کیلئے چند مفید نسخے:
۔ اپنے بچے کو روزانہ دو اخروٹ اور20 گرام کشمش کھلائیں، اس کے دو ہفتے مسلسل استعمال سے بچہ بستر گیلا کرنا چھوڑ دے گا۔
۔ بچے کو روزانہ سونے سے پہلے ایک چمچ شہد پلانے سے نیند میں پیشاب نکل جانے کی بیماری دور ہوجائے گی۔
۔ چُھوارے کا استعمال بھی اس معاملے میں بہت مفید ہے، روزانہ رات میں بچے کو چھوارے کھلائیں اور ہوسکے تو دن میں بھی کھلائیں اس سے کافی فرق پڑے گا۔
۔ تل کے لڈًو، تل کی چکی یا پھر تل کو باریک پیس کر دودھ میں ملا کر بچے کو کھلانے پلانے سے بچہ رات کو بستر گیلا کرنا چھوڑ دے گا، سفید تل بچوں کے اس مسئلے کے لئےبہت مستند سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News