Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناشتے میں یہ 5 چیزیں کبھی نہ کھائیں؛ ورنہ۔۔۔۔

Now Reading:

ناشتے میں یہ 5 چیزیں کبھی نہ کھائیں؛ ورنہ۔۔۔۔

ناشتہ دن کی اہم ترین غذا ہوتی ہے اور ایک صحت مند ناشتے سے آپ کو قوت ملتی ہے۔

اگر تو آپ ناشتے کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے، جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ناشتہ ممکنہ طور پر دن کا اہم ترین کھانا ہوتا ہے مگر ناشتے میں یہ 5 چیزیں کبھی نہ کھائیں۔

ڈبل روٹی:

ہم اکثر ناشتے میں وائٹ بریڈ کو چائے، جام یا مکھن کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں لیکن یاد رکھیں اس میں غذائیت کم ہوتی ہے اور اس کا استعمال ہاضمے پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

کافی:

Advertisement

بہت سے لوگوں کو صبح اٹھنے کے بعد کافی پینے کی عادت ہوتی ہے لیکن یہ صحت کے لیے بالکل بھی فائدہ مند نہیں ہے، اسے خالی پیٹ پینا ہاضمے پر برا اثر ڈالتا ہے۔

ذائقہ دار دہی:

آج کل ناشتے میں دہی کی بجائے ذائقہ دار دہی کھانے کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے لیکن اس کھانے کی چیز میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے بلڈ شوگر لیول کو بڑھا سکتی ہے اس لیے اس کا استعمال صبح نہ کریں۔

پیک شدہ پھلوں کا رس:

کچھ لوگ صبح ناشتے میں بازار میں دستیاب پھلوں کے جوس کا استعمال کرتے ہیں اس عادت کو آج ہی چھوڑ دیں کیونکہ پیک شدہ جوسز میں پریزرویٹو اور چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ ہماری صحت کو خراب کر سکتی ہے۔

سیریلز:

Advertisement

ناشتے میں سیریلز کھانے کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے لیکن یہ صحت کے لیے اچھے نہیں ہیں کیونکہ ان کو پراسیس کر کے تیار کیا جاتا ہے۔

اس میں ہول گرین کی مقدار بہت کم اور شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس سے ذیابیطس، موٹاپے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر