Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹاپے سے بچنے کیلئے شام کے وقت کون سی غذائیں کھائیں اور کون سی نہ کھائیں؟

Now Reading:

موٹاپے سے بچنے کیلئے شام کے وقت کون سی غذائیں کھائیں اور کون سی نہ کھائیں؟

اکثر و بیشتر شام کو یا کبھی کبھار رات کو کچھ پڑھتے ہوئے یا ٹی وی دیکھتے ہوئے یا آپس میں گپ شپ لگاتے ہوئے یہ دل چاہتا ہے کہ کچھ مزیدارسی چیز کھائی جائے۔

کبھی کچھ چٹ پٹا سا کھانے کو جی چاہتا ہے تو کبھی میٹھے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔

جس کی وجہ سے وزن تیزی سے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ اور ہماری ساری محنت جو ہم فٹ رہنے کے لئے کرتے ہیں وہ خاک میں مل جاتی ہے۔

شام کے وقت کون سی غذائیں کھائیں اور کون سی نہ کھائیں؟ جانتے ہیں۔

شام کے وقت نقصان پہنچانے والی غذائیں:

Advertisement

شام کو عموماً چائے کے ساتھ سموسے، پکوڑے یا اسی قسم کی کوئی دوسری چیز کھانے کا دل چاہتا ہے اور یہ چائے کے ساتھ کھائی جانے والی چیزیں ہی ہوتی ہیں جو وزن میں ایک دم اضافے کا باعث بنتی ہیں ۔ خاص کر بیکری آئٹمز موٹاپے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 جب ہمارا میٹا بولزم کم کام کر رہا ہو اس وقت ایسی زیادہ کیلوریز والی چیزیں کھانا اپنے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے۔

 اصل وجہ یہ ہے کہ ان غذاؤں میں چکنائی اور کیلوریز زیادہ اور غذائیت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں کھانے سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے اور ہمارا نظامِ انہظام متاثر ہوتا ہے۔

شام 4 کے بعد چائے یا کافی لینا بھی مناسب نہیں ہے خاص کر خالی پیٹ انہیں پینا تیزابیت پیدا کرتا ہے۔ اسی لئے اس کے ساتھ ہلکے پھلکے سینڈوچز وغیرہ لے لینا چاہیے۔

شام کے وقت کون سی غذا کھا سکتے ہیں؟

کچھ لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ انہیں شام میں بھوک زیادہ لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ جلدی کھانا کھا لیتے ہیں، اگر آپ اپنے لنچ میں سلاد وغیرہ یا ہلکے پھلکے سینڈوچز وغیرہ کھالیں تو اچھا رہتا ہے۔

Advertisement

دوپہرکو کھانا اگر زیادہ کھائیں تو اس سے بھاری پن ہوتا ہے اور نیند آنے لگتی ہے اسی لئے دوپہر کو ہلکی خوراک کھائیں اور رات کا کھانا جلدی کھالیں۔ جیسے کہ شام 7 بجے تک کھانا کھا لیں تاکہ آپ کے سونے تک وہ خوراک ہضم ہو جائے۔

لیکن اس بات کا اہتمام کریں کہ کھانے میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ مناسب مقدار میں ہوں یا ایسے اسنیکس کا استعمال کریں کہ جس میں پروٹین موجود ہو۔ جیسے ایگ سیندوچ یا چکن سینڈوچ وغیرہ  یا جو کا دلیہ جس میں کچھ ڈرائی فروٹس ڈال کر کھا لیں۔ یا کچھ ہلکے پھلکے کھانے کا موڈ ہے تو پاپ کارن وغیرہ اچھا انتخاب ہیں۔

اس کے علاوہ ایسی سلاد بھی کھائی جا سکتی ہے جس میں چکن کے یا پنیر کے کچھ پیسز ڈال لیے جائیں۔ یا چنے کی سلاد بھی کھائی جاسکتی ہے جو مزیدار بھی ہے اور صحت بخش بھی ۔

اس کے علاوہ شام کے وقت چنا چاٹ وغیرہ کھا کر بھی اپنی ہلکی پھلکی بھوک کی خواہش پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر