Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس موسم میں ’تخم بالنگا‘ میں چھپے صحت کے خزانے سے فائدہ اٹھائیں

Now Reading:

اس موسم میں ’تخم بالنگا‘ میں چھپے صحت کے خزانے سے فائدہ اٹھائیں
تخم بالنگا

ہر موسم کی ایک الگ خصوصیت ہے، سردی کا موسم ہماری جسمانی نشوونما کے لیے بہترین ہے،سرد موسم میں جسم سکڑتا ہے تو ہمارے جسم کے اندرونی اعضاءکی ہوتی ہے۔

اگر بات کی جائے گرمی کی تو موسم گرما میں سب ہی پریشان ہوتے ہیں لیکن گرمی کی شدت سے ہی پھلوں میں رس پیدا ہوتا ہے جو صحت کےلئے بےحد ضروری ہیں۔

ہر موسم کے لحاظ سے قدرت نے ہمارے لیے غذائیں بھی پیدا کردی ہیں تاکہ ہم ہر موسم سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوں اور اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں۔

اس موسم گرما ’تخم بالنگا‘ سے فائدہ اُٹھائیں

گرم موسم میں تخم بالنگا کو مختلف مشروبات میں شامل کرکے پیا جا سکتا ہے  جیسے لیموں پانی، فالودہ، ٹھنڈائی وغیرہ۔

Advertisement

موسم گرما میں تخم بالنگا کے استعمال سے ناصرف آپ کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ یہ نظامِ ہاضمہ بہتر کرنے اور ایکنی جیسے مسائل سے ہماری جِلد کو محفوظ رکھنے کے لیے مفید ہوتا ہے۔

تخم بالنگا

ہیٹ ویو میں ماہرین تخم بالنگا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم کی گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے

تخم بالنگا میں قدرتی طور پر ذہنی تناؤ کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، ہمارے جسم پر اس کے حیرت انگیز پرسکون اثرات مرتب ہوتے ہیں، جو کسی حد تک اروما تھراپی سے ملتے جلتے ہیں۔

تخم بالنگا کو اپنے روزمرہ کے کھانے میں شامل کرنے سے ذہنی تناؤ کی سطح میں کمی آسکتی ہے۔

 تخم بالنگا کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے، یہ آنتوں کو صاف کرتا ہے اور قبض جیسے مسائل سے چھٹکارا دلانے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر