Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا اچھا ناشتہ جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟

Now Reading:

کیا اچھا ناشتہ جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟
ناشتہ

ناشتہ نہ کرنے والوں کو ماہرین صحت نے خبردار کر دیا

ناشتہ دن کی اہم ترین غذا ہوتی ہے اور ایک صحت مند ناشتے سے آپ کو قوت ملتی ہے۔

اگر تو آپ ناشتے کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے، جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ناشتہ ممکنہ طور پر دن کا اہم ترین کھانا ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ صبح پیٹ بھر کر کھانا جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جی ہاں، ایک نئی تحقیق میں اس کا جواب دیا گیا ہے۔

درحقیقت صبح یا دن میں کسی اور وقت بہت زیادہ مقدار میں کھایا جائے، اس سے جسم کی کیلوریز کو جلانے کی صلاحیت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

Advertisement

مگر جو لوگ بھرپور ناشتہ کرتے ہیں انہیں دن کے باقی وقت بھوک کم محسوس ہوتی ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوسکتا ہے۔

ایک تحقیق میں کے لیے 16 مردوں اور 14 خواتین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

ہر فرد کو 4 ہفتوں تک صبح یا شام کو ایک وقت زیادہ مقدار میں غذا استعمال کرائی گئی جبکہ باقی وقت کیلوریز کی مقدار محدود رکھی گئی۔

4 ہفتوں کے بعد ایک ہفتے کے لیے دن بھر میں متوازن مقدار میں غذا کا استعمال کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناشتے میں یہ 5 چیزیں کبھی نہ کھائیں؛ ورنہ۔۔۔۔

محققین نے دریافت کیا کہ توانائی کے لیے کیلوریز جلانے اور جسمانی وزن میں کمی کی شرح صبح یا شام میں زیادہ مقدار میں غذا کھانے والوں میں ایک جیسی تھی۔

Advertisement

4 ہفتوں کے دوران ان افراد کے جسمانی وزن میں اوسطاً 3 کلوگرام کی کمی آئی۔

مگر محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ اچھا ناشتہ کرنے والے افراد کو دن بھر پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے جو حقیقی دنیا میں جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اب محققین تحقیق کو مزید آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ غذا کا وقت کس طرح میٹابولزم پر اثرانداز ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر