
اخروٹ کو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس کے جادوئی فوائد سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں۔
اخروٹ کو سپر فوڈ مانا جاتا ہے، جس میں کاربو ہائیڈریٹس، پروٹین، فائبر، وٹامنز، کیلشیم، آئرن اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔
اخروٹ کو کھانے کا بہترین طریقہ رات بھر بھگو کر رکھنا ہے، جس کے لیے آپ اخروٹ کے دو سے چار ٹکڑوں کو ایک کپ پانی میں رات بھر بھگوئیں اور صبح سب سے پہلے ان کو پی لیں۔
ایسا کرنے سے جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہ عام اخروٹ کے مقابلے میں ہضم ہونے میں آسان ہوتے ہیں۔
اب بات کریں اخروٹ کی تو یہ ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے فائدے مند ہے جبکہ اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے اور دل کو صحت مند رکھنے کے لئے بھی مفید ہے۔
یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ تناؤ اور پریشانی کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ اخروٹ میں الفا-لینولینک ایسڈ بھی ہوتا ہے، جو آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔
کچھ تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ اخروٹ کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News