
کھانوں کو ذائقے دار بنانے کے علاوہ بھی کڑی پتّے میں بے شمار فائدے موجود ہیں جو آپ کے کئی مسئلے حل کر سکتے ہیں۔
اینٹی ذیابیطس خصوصیات
کڑی پتے جسم میں انسولین کی پیداوار میں سہولت فراہم کرتے ہیں اور خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
کڑی پتے میں فائبر کی زیادہ مقدار گلوکوز میں کاربوہائیڈریٹس کی ٹوٹ پھوٹ کو ظاہر کرتی ہے جو خون میں گلوکوز کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
آٹھ سے دس کڑی پتّوں کو صبح خالی پیٹ چبا کر کھائیں، اسے منہ میں چبانا ہے یہاں تک کہ یہ ہمارے لعاب میں اچھی طرح مل جائے، اگر چاہیں تو آپ ان پتوں کا رس بنا کر بھی صبح پی سکتے ہیں۔
بال کی سفیدی اور نشوونما
کڑی پتے بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہونے سے بچاتے ہیں اور آپ کے بالوں کو ہونے والے نقصان سے بھی بچاتے ہیں جیسے کہ بالوں کا گرنا، خشکی اور سر کی خارش وغیرہ۔
20 سے 30 کڑی پتے لے کر پانی سے دھولیں اب ایک پین میں 3 بڑے چمچ ناریل کا تیل لیں اور اس میں کڑی پتے ڈالیں اور تیل کو اس وقت تک پکائیں جب تک کہ پتے سیاہ نہ ہوجائیں اس کے بعد چولہا بند کرکے تیل کو ٹھنڈا کرلیں۔
اس تیل کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں اس سے آپ کے بال مضبوط اور چمکدار ہونے کے ساتھ سفید ہونے سے بھی محفوظ رہیں گے۔
وزن کم کرنے کیلئے
کڑی پتے میں موجود الکلائیڈز ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
کڑی پتے ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے اور چربی کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیٹاکسی فائینگ ایجنٹ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔
اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 1
گلاس پانی میں 10 سے 20 پتے ڈال کر اسے 5 منٹ تک ابال کر چھان لیں اور اس میں 1 چمچ لیموں کا رس اور شہد ملا کر صبح نہار منہ پی لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News