Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک عام عادت جو آپ کو جلد بوڑھا کر دیتی ہے

Now Reading:

ایک عام عادت جو آپ کو جلد بوڑھا کر دیتی ہے

دنیا بھر کے ماہرین اور سائنسدان  انسان کی عمر بڑھانے اور بڑھاپے آنے کی رفتار کو سست کرنے کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں اوران عوامل کو جاننے کے لیے تحقیق کر رہے ہیں جو انسان کو جلد بوڑھا کر دیتی ہیں۔

ماضی میں کی جانے والی کئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تنہائی انسان کو نہ صرف سگریٹ نوشی کے مقابلے میں جلد بوڑھا کر دیتی ہے بلکہ کئی موذی امراض جیسے ذیابیطس اور عارضہ قلب کی وجہ بھی بنتی ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ تنہائی کی وجہ سے انسان ناخوش رہتا ہے اور یہ ڈپریشن، اضطراب اور تناؤ کے خطرے کو بڑھاتی ہے اور اسی کے ساتھ دیگر بیماریاں بھی چلی آتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھرمیں تنہائی ایک تیزی سے بڑھتا ہوا مسئلہ جسے صحت عامہ کی ایمرجنسی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ہانگ کانگ کی چینی یونیورسٹی کے محققین کے اشتراک کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ سماجی تنہائی کے منفی جذباتی اثرات لوگوں کی حیاتیاتی گھڑیوں کو سگریٹ سے زیادہ تیز کردیتے ہیں۔

Advertisement

تنہائی، ناخوش اور نا امید محسوس کرنے سے انسان کی عمر تیزی سے کم ہونے لگتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے ناخوش ہونے کی وجہ سے دائمی سوزش، ناخوش ہونے کی وجہ سے، خلیات اور اہم اعضاء کو نقصان پہنچاتی ہے۔

ایسے افراد جوریٹائرڈ ہوچکے ہیں یا عمر رسیدہ ہونے پر گھروں میں ہی رہتے ہیں تنہائی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

تاہم ماہرین نے اس کا حل اس طرح پیش کیا تنہائی محسوس کرنے والے لوگوں کے لیے ضروری ہے وہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے رابطہ کریں تاکہ تنہائی کو کم کیا جاسکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی بیماریوں سے بچاجاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر