Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا اخروٹ کھانا جان لیوا امراض سے بچاتا ہے؟

Now Reading:

کیا اخروٹ کھانا جان لیوا امراض سے بچاتا ہے؟

خشک میوہ جات میں اخروٹ کو بے پناہ اہمیت کا حامل پھل سمجھاتا ہے۔

یہ پھل دنیا کے کئی خطوں میں بہ کثرت کاشت کیا جاتا ہے، بحیرہ روم کے اطراف کے ممالک اور وسطی ایشیائی ممالک میں اخروٹ کی کاشت سب سے زیادہ ہے۔

اخروٹ انسانی دل، دماغ، ہڈیوں، چہرے کی رنگت، بالوں کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ سرطان جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ میں بھی معاونت رکھتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے کے عادی افراد جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں جبکہ ان میں امراضِ قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کم عمری سے اخروٹ کھانا عادت بنانے سے صحت کے لیے فائدہ مند عادات کو اپنانا آسان ہوجاتا ہے۔

Advertisement

تحقیق میں بتایا گیا کہ اخروٹ میں موجود منفرد غذائی اجزا اور صحت پر ان کے اثرات سے نتائج کی ممکنہ وضاحت ہوتی ہے، اخروٹ ہی واحد گری ہے جو نباتاتی ذرائع سے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

دن بھر میں 28 گرام اخروٹ کھانے سے جسم کو 4 گرام پروٹین، 2 گرام فائبر اور 45 ملی گرام میگنیشم حاصل ہوتے ہیں جبکہ متعدد اقسام کے اینٹی آکسائیڈنٹس بھی اس گری میں پائے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر