
اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ رات کے وقت دودھ پینے سے کیا ہوتا ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دودھ پینا طویل عرصے سے صحت مند ہڈیوں سے وابستہ ہے۔
اس کے کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، پروٹین اور وٹامن سمیت غذائی اجزاء کے اس کے طاقتور مجموعہ کی وجہ سے ہے جبکہ مضبوط ، صحت مند ہڈیوں کو برقرار رکھنے کے لئے یہ تمام غذائی اجزاء ضروری ہیں۔
ماہرین کے مطابق رات کو 1 کپ دودھ پینے کے بے شمار فوائد ہیں، تو آئیے ہم آپکو اِن فوائد کی تفصیلات بتاتے ہیں۔
شوگر کے مریضوں کے لیے موثر:
ذیابیطس کے شکار افراد کی ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں، جس سے انہیں نقاہت کا احساس ہوتا ہے، ایسے میں رات میں ایک کپ نیم گرم دودھ پینا صحت کے لیے بہتر ہے۔
خیال رہے کہ نیم گرم دودھ میں چینی یا کسی ایسی چیز کا استعمال نہ کیا جائے جس میں مٹھاس ہو۔
نظامِ ہضم کے لیے مفید:
اگر آپ کو قبض کی شکایت ہے تو رات کو سونے سے قبل ایک کپ دودھ ضرور پیئیں، اس سے نہ صرف نظامِ ہضم تیزی سے کام کرتا ہے بلکہ یہ سینے کی جلن اور معدے کی خرابی کو بھی درست کرتا ہے۔
جلد اور بالوں کے لیے مفید:
رات کو ایک کپ دودھ پینا خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے، دودھ میں وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جلد کو دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ بالوں کی چمک بھی بڑھاتا ہے۔
پرسکون نیند:
آج کل تقریباً ہر دوسرے شخص کو ہی نیند کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے، جلد تھکن ہوجاتی ہے اور جسم دن بھر سستی کا شکار رہتا ہے۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ میں Tryptophan نامی ایسے امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں جو رات کو پُرسکون نیند فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News