Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ کی غذا میں کی جانے والی وہ عام غلطی جو جسمانی صحت کیلئے تباہ کن

Now Reading:

روزانہ کی غذا میں کی جانے والی وہ عام غلطی جو جسمانی صحت کیلئے تباہ کن
نمک

آج ہم آپکو روزانہ کی غذا میں کی جانے والی وہ عام غلطی کے بارے میں بتائیں گے جو جسمانی صحت کیلئے تباہ کن ہے۔

نمک:

نمک ہماری خوراک میں سوڈیم کا سب سے بنیادی ذریعہ ہے، ہمارے جسم کو بہت سے کاموں کے لیے سوڈیم کی ضرورت ہوتی ہے، خلیے ٹھیک سے کام کرتے ہیں، جسم میں موجود الیکٹرولائٹس متوازن رہتے ہیں اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے یہ تمام کام سوڈیم کی وجہ سے ممکن ہو پاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں صرف ایک کھانے کا چمچ نمک ہی استعمال کرنا چاہئے، بیشتر افراد زیادہ مقدار میں نمک کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں سنگین طبی مسائل وقت کے ساتھ ابھرنے لگتے ہیں۔

ذیل میں نمک زیادہ استعمال کرنے کے نقصانات جان لیں۔

Advertisement

بلڈ پریشر بڑھ جانا:

ویسے تو ہائی بلڈ پریشر کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں مگر ان میں ایک نمایاں وجہ بہت زیادہ نمک کا استعمال ہے۔

سوجن:

جسم کے مختلف حصوں کا سوج جانا بھی بہت زیادہ نمک کے استعمال کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔

چہرے، ہاتھوں، پیروں اور ٹخنوں کے سوجنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے، اگر آپ کو معمول سے زیادہ سوجن کا سامنا ہو تو غور کریں کہ غذا میں زیادہ نمک تو استعمال نہیں کررہے۔

وزن بڑھنا:

Advertisement

جب جسم میں پانی جمع ہوتا ہے تو جسمانی وزن بڑھنے کا امکان بھی ہوتا ہے، اگر چند دن یا ایک ہفتے میں اچانک کئی کلو وزن بڑھ گیا ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ بہت زیادہ نمک کا استعمال بھی ہوسکتا ہے۔

نیند میں خلل:

سونے سے پہلے غذا کے ذریعے نمک کا زیادہ استعمال بے خوابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اس کی مختلف علامات ہوتی ہیں جیسے بے آرام نیند، رات کو اکثر جاگ جانا یا صبح جاگنے پر تھکاوٹ کا احساس نہ ہونا وغیرہ۔

کمزوری محسوس ہونا:

جب خون میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہو تو خلیات سے پانی کا اخراج ہوتا ہے اس کا نتیجہ معمول سے زیادہ کمزوری محسوس ہونے کی شکل میں نکلتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر