Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوڑوں کا درد ہو یا ہڈیوں کی کمزوری، دارچینی کو ان 5 طریقوں سے استعمال کریں

Now Reading:

جوڑوں کا درد ہو یا ہڈیوں کی کمزوری، دارچینی کو ان 5 طریقوں سے استعمال کریں

 جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے دار چینی کا استعمال کن 5 طریقوں سے کیا جاتا ہے۔

1۔ دار چینی کا پاؤڈر

دار چینی کا پاؤڈر بہت فائدہ مند چیز ہے اس سستی سی چیز کے بےشمار فائدے ہیں جو ہمیں ہزاروں کی دوائی کھا کر بھی نہیں مل سکتے۔

اسے کھانے سے جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ دار چینی کے پاؤڈر میں کالی مرچ پاؤڈر اور چینی ملا کر نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں۔

2۔ دار چینی کا پانی

Advertisement

دار چینی کا پانی ہاضمے اور جسم کے دیگر اعضاء کو صحت مند رکھنے کے لیے فائدہ مند ہے۔

دار چینی کو گرم پانی میں ابالیں اور اس پانی کو پی لیں۔ دارچینی کا پانی صبح و شام ایک ہفتہ تک پینا فائدہ مند رہے گا۔

3۔ دار چینی کا تیل

دار چینی کے تیل کی مالش جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتی ہے۔ ناریل کا تیل گرم کریں اور اس میں دار چینی کا پاؤڈر ڈالیں۔

تیل کو گرم ہونے دیں۔ جب تیل کا رنگ بدل جائے تو تیل کو چھان لیں۔ اس تیل کو کسی ایئر ٹائٹ کنٹینر میں رکھیں۔

4۔ دار چینی کا پیسٹ

Advertisement

جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے دار چینی کا پیسٹ جوڑوں پر لگایا جا سکتا ہے۔ دار چینی کے پاؤڈر کو یوکلپٹس کے تیل میں ملا دیں۔

اس پیسٹ سے مالش کریں۔ اس پیسٹ کو روزانہ ایک ماہ تک جوڑوں پر لگائیں، اس کے مستقل استعمال سے یہ تکلیف ختم ہوجائے گی۔

5۔ دار چینی کی چائے

دار چینی کی چائے بنانے کے لیے دار چینی کو پانی میں ابالیں۔ ایک سے دو ابلنے کے بعد لیموں کا رس اور شہد ملا دیں۔

آپ دن میں 1 سے 2 بار دار چینی کی چائے پی سکتے ہیں۔

Advertisement

یہ نظامِ ہضم میں بھی کام آتی ہے اور بادی پن کی وجہ سے ہڈیوں میں جو درد ہو اسے بھی دور کرتی ہے اس کے علاوہ دارچینی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جوڑوں کا درد دور کرتے ہیں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر