Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈائیٹنگ اور ورزش کے علاوہ کس چیز سے آپ کا موٹاپا دور ہو سکتا ہے؟

Now Reading:

ڈائیٹنگ اور ورزش کے علاوہ کس چیز سے آپ کا موٹاپا دور ہو سکتا ہے؟

اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ڈائیٹنگ اور ورزش کے علاوہ کس چیز سے آپ کا موٹاپا دور ہو سکتا ہے۔

وزن کم کرنا ہمارے ملک میں لوگوں کا خاص طور پر خواتین کی اکثریت کا اہم مسئلہ ہے، جب ہم فٹ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ عام طور پر وزن گھتانا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔

تاہم وزن کم کرنا کوئی تیز اور آسان عمل نہیں ہے اور نتائج ظاہر کرنے میں مہینوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اگر آپ نظم و ضبط اور صبر کے ساتھ فٹنس کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں تو  آپ صحت مند طرز زندگی اور وزن پر قابو پا سکتے ہیں، ہم میں سے بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ وزن میں کمی کے لیے ڈائیٹ کے منصوبے کی ضرورت ہوتی ہے یا آپ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بالکل بھی نہیں کھاتے ہیں۔

لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ورزش اور ڈائیٹنگ کے علاوہ بھی ایک ایسی چیز موجود ہے جو آپکو وزن کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

Advertisement

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کونسا عمل ہوسکتا ہے تو ہم آپکو بتاتے چلیں کہ نیند وقت پر کرلینے سے آپ کا وزن کم ہوسکتا ہے۔

جی ہاں، اسکی تفصیلات ذیل میں بیان کرتے ہیں۔

نیند پوری نہ ہونا:

نیند پوری نہ ہونا وزن بڑھاتا ہے، اگر آپ نیند صحیح طریقے سے پوری کر رہے ہیں تو آپ کا وزن بالکل متوازن رہے گا لیکن اگر آپ ٹھیک سے نہیں سو رہے اور نیند پوری نہیں ہو رہی تو یہ آپ کے جسم کی چربی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مسلسل 2 ہفتے تک روزانہ ساڑھے آٹھ گھنٹے نیند لینے کے بجائے اسی دوران ساڑھے پانچ گھنٹے تک نیند لینے سے جسمانی چکنائی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

دراصل نیند کی کمی ہمارے جسم کی بھوک، میٹابولزم اور ہاضمے پر اثرانداز ہوتی ہے،  جسم کے 2 اہم ہارمون گریلن اور لیپٹن ہیں جو نیند کی کمی سے شدید متاثر ہوتے ہیں۔

Advertisement

لہٰذا اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا وزن متوازن ہو تو ہمیں ہر حال میں اپنی نیند پوری کرنی ہوگی، کوشش کریں کہ رات کو وقت پر سویا جائے اور 8 گھنٹے کی مکمل نیند لے کر اٹھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر