فلج کا حملہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون کی فراہمی کم یا اس میں خلل پیدا ہونے کے سبب دماغ غذائی اجزاء اور آکسیجن سے محروم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دماغی خلیات مردہ ہونے لگتے ہیں۔
تاہم فالج بلڈ کلوٹ کی وجہ سے شریان کے بند ہونے جسے (اسکیمک اسٹروک)، یا خون کی نالی کے پھٹنے یا رسنے (ہیموریجک اسٹروک) کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ اسی طرح کچھ افراد اپنے دماغ میں خون کے بہاؤ میں عارضی رکاوٹ کی بنا پر بھی فالج کا سامنا کر سکتے ہیں، جسے عارضی اسکیمک اٹیک کہا جاتا ہے۔
فالج کے نتیجے میں کچھ واضح علامات سامنے آتی ہیں جن کا جاننا آپ کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ آپ ان علامات کو جان کر فوری قدم اٹھا سکیں اور انسانی جان کو بچایا جاسکے۔
فالج کی علامات
الجھن یا پریشانی
غیر واضح گفتگو
بغیر کسی وجہ کے شدید سر درد
بصارت میں دھندلاہٹ یا ڈبل وژن
توازن کھودینا یا ہم آہنگی میں کمی
پیروں، بازو یا چہرے کا بے حس ہوجانا
فالج کا حملہ ہونے کی صورت میں ہر سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے کیونکہ بروقت علاج سے دماغ کو مزید نقصان سے بچایا جاسکتا ہےجو فالج کا سبب بن سکتا ہے۔
اگر آپ کو شک ہو کہ کسی شخص پر فالج کا حملہ ہوا ہے تو اس کے لیے ماہرین فاسٹ (FAST) نامی ایک ٹیسٹ کرنے کو کہتے ہیں جس میں متاثرہ شخص سے کچھ سوال یا عمل کرنے کو کہا جاتا ہے۔
Face یعنی چہرہ: متاثرہ شخص کو مسکرانے کے لیے کہیں۔ اور دیکھے کہ چہرے کا ایک پہلو گراہوا ہے یا اس میں کسی قسم کی تبدیلی نمودار ہورہی ہے؟
Arm یعنی بازو: اس شخص کو دونوں بازو اٹھانے کے لیے کہیں۔ کیا ایک بازو اٹھانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔
Speech یعنی تقریر: اس شخص سے کہیں کہ وہ کوئی جملہ کہے اور دیکھیں کہ بات واضح ہوہی ہے زبان لڑکھڑا رہی اور سمجھنے میں دقت پیش آرہی ہے۔
Timeیعنی وقت: اگر آپ نے اس شخص میں ان میں سے کوئی بھی علامت دیکھی ہے تو فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کریں تاکہ بروقت علاج کیا جاسکے۔
اس وقت کو نوٹ کریں جب فالج کی علامات پہلی بار ظاہر ہوں۔ فالج کے کچھ علاج صرف اسی صورت میں کارگر ثابت ہوں سکتے ہیں جب وہ ان علامات کےظاہر ہونے کے پہلے 3 گھنٹوں میں شروع کیے جائیں۔ گاڑی سے ہسپتال نہ جائیں اور کسی اور کو گاڑی چلانے دیں۔ طبی مدد کے لیے کال کریں، تاکہ طبی عملہ ہسپتال کے راستے میں جان بچانے والا علاج انجام دے سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
