Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلونجی کھانے سے ان جان لیوا بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ، جانئیے

Now Reading:

کلونجی کھانے سے ان جان لیوا بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ، جانئیے
کلونجی

طبی ماہرین کے مطابق سیاہ رنگ کی کلونجی کی یہ اہم خاصیت ہے کہ یہ گرم اور سرد دونوں طرح کے امراض میں مفید ہے۔

کلونجی کی اپنی تاثیرگرم ہے اور سردی سے ہونے والے تمام امراض میں مفید ہے۔

سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بھی اس کے استعمال کے فوائد ملتے ہیں۔

کلونجی کو سرکے کے ساتھ ملا کر کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔

سردیوں کے موسم میں جب  زکام ہو جائے تو ایسی صورت میں کلونجی کو بھون کر باریک پیس لیں اور کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا کر باربار سونگھنے سے زکام دور ہوجاتا ہے۔

Advertisement

 مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی کلونجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 مختلف امراض جیسے یرقان، ہاضمے کے مسائل ، دمہ، ہڈیوں کی کمزوری اور تیز بخارکے علاج کے لیے کلونجی کا استعمال ہوتا ہے۔

اگر چھینکیں آرہی ہوں تو کلونجی بھون کر باریک پیس کر زیتون کے تیل میں ملا کر اس کے تین چار قطرے ناک میں ٹپکانے سے چھینکیں رک جاتی ہیں۔

کلونجی کا ناشتے میں استعمال اور فوائد

کلونجی روزانہ ناشتے میں استعمال کر نے کے بے شمار فوائد ہیں جنہیں جاننے کے بعد آپ اس کا استعمال ضرور کرینگے۔

کلونجی اگر روزانہ ناشتے میں استعمال کی جائے تواس کے حیرت انگیز مفید نتائج سامنے آتے ہیں۔

Advertisement

 ایک کپ کلونجی کے بیج، دو چمچ میتھی کے بیج اورایک چمچ جنگلی نیاز بو لے کر ان تمام اجزاء کو پیس لیں۔

ہر صبح ناشتے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد میں حل کریں اور کھا لیں۔

اس کے بعد ایک گلاس دودھ ضرور پئیں جبکہ پھلوں کا استعمال بھی ضرورکریں اور صرف چھ ہفتے میں حیرت انگیزنتائج دیکھیں۔

چہرے کی رنگت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے کلونجی کو باریک پیس کر زیتون کے تیل  میں ملا کر چہرے پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

 کلونجی کو باریک پیس کر سرکے میں ملا کر سونے سے قبل چہرے پرلگا لیں  اور صبح اٹھ کر چہرے کو دھو لیں۔  چند دنوں میں ہی اچھے اثرات سامنے آئیں گے۔

کلونجی کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں کولیسٹرول کو ختم کرکے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر