
کیا آپ صحت مند اورتوانا ہونے کے لیے تیار ہیں؟ تو اس کے لیے کسی اسٹرائیڈزکے استعمال اور جم میں اپنے قیمتی وقت کو برباد کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بس اس کے لیے صحیح غذا اور بہترطرز زندگی اپنائیں۔ جبکہ ان مقاصد کےحصول کے لیے سب سے آسان حل یہ شیک ہے۔ اس کے استعمال سے آپ جسم کی فاضل چربی سے نجات حاصل کرنے کے ساتھ عضلات کی تعمیراور خود کو صحت مند، مضبوط اور توانا بنا سکتے ہیں۔
اس شیک کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں وہ درج ذیل ہے۔
4 سے 8 اونس بکری کے دودھ سے بنا دہی، 3 انڈے، 3 کھانے کے چمچ بادام کا مکھن، 1 کھانے کا چمچ تخم ملنگا، 1 چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈراور ½ کپ برف۔
ان تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، یہاں تک کہ تمام اجزاء یک جاں ہوجائے۔
پھر اسے بطور شیک استعمال کریں۔
فوائد:
بکری کے دودھ سے بنا دہی
اس میں کیلشیم، پروٹین اور سی ایل اے جوچربی کو ختم کرنے والے مرکب ہے پایا جاتا ہے۔
بادام
بادام میگنیشیم، کیلشیم، پروٹین، پوٹاشیم، ایل آگینائن اور وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
دارچینی
دارچینی ایک ایسا مصالحہ ہے جس میں نیاسن اور کولین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہ دونوں گروتھ ہارمون کی پیداوار بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں یہ ہارمون پچوٹری غدود سے تیار ہوتا ہے جو قد میں اضافے ہڈیوں کی مضبوطی اور پٹھوں کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
انڈے
یہ امائنوایسڈ، پروٹین البومین اور بیٹا کیروٹین سے بھر پور ہوتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News