
چہرہ شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے اور عمر رسیدگی کے اثرات سب سے زیادہ چہرے پراثرانداز ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں جہریاں نمودار ہونے لگتی ہیں جبکہ اس مسئلے کے حل کے لیے بازارمیں مہنگے کاسمیٹک یا بیوٹی سیکشن اسپرے، کریمیں اور مختلف جیل دستیاب ہیں جو جھریوں، جھائیوں اس طرح کے دیگر مسائل کے حل کا وعدہ تو کرتے ہیں لیکن اکثر نتائج اس کے برعکس نکلتے ہیں۔
تاہم عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے اور جلد کی گھڑی کو مخلاف سمت میں چلانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں وہ پہلے ہی آپ کے گھر میں موجود ہیں بس زرا ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ گریاں، تازہ پھل، سبزیاں اورڈیری مصنوعات قدرتی اجزاء ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کی جلد کی جوانی کی چمک کو بحال کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں اس کے علاوہ اس کے ہر جزو میں پائے جانے والے وٹامنز اور معدنیات کی طاقت کی تو کوئی حد نہیں ہے۔ جس طرح انہیں بطورغذا استعمال کرنا فائدہ دیتا ہے اسی طرح چہرے پرلگانا بھی افادیت سے خالی نہیں ہے۔ ان کی تیاری نہ صرف بہت اسان ہے بلکہ یہ کمیکل سے پاک ہونے کے سبب ہفتے بھر تک کے لیے فریج میں محفوظ بھی کیے جاسکتے ہیں۔
یہاں پرآپ کے لیے چند قدرتی اینٹی ایجنگ کریم، اسکرب اور ماسک بنانے کا طریقہ پیش کیا جارہا ہے جو چہرے پر پڑنے والے عمر رسیگی کے اثرات کو ذائل کر کے اسے جواں بنا دے گا۔
کھیرا، ایلویرا کولڈ کریم
یہ کولڈ کریم جلد کی نمی کو برقراررکھ کر چہرے کی چمک کو بحال کرنے اور ساتھ ہی اس کی رنگت نکھارنے کر جلد کی سطح کو ہمور بنانے میں میں اپنی مثال نہیں رکھتی۔
اس کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک کپ کٹا ہوا کھیرا، آدھا کپ دہی، آدھا کپ تازہ لیموں کا رس اورایک تہائی کپ تازہ ایلوورا جیل۔
ان تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اب ایک چھلنی پر کپڑا رکھ کرکسی اسے پیالے پر رکھ دیں، اوراس میں مکسچر کو چھاننے کے لیے چند گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔ اس طرح اس آمیزے سے اضافی پانی پیالے میں جمع ہوجائے گا اور گاڑھا سا پیسٹ کپڑے میں رہ جائے اسے کسی جار میں رکھ دیں۔ اس کریم کو چہرے پراوپرکی جانب لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد کسی گیلے کپڑے سے صاف کرلیں، اور اس کے بعد کسی ٹونر کا استعمال کریں۔ جبکہ بچے ہوئے پانی میں چاول کا آٹا یا پسی بادام ملا کر چہرے کے لیے بہترین اسکرب تیار کریں۔
شہد، سیب اورتخم ملنگا اسکرب
تخم ملنگا نہ صرف سپر فوڈ ہے بلکہ ان ننھے بیجوں میں جلد کوصحت مند رکھنے والے اینٹی آکسیڈینٹس اوربہت سے صحت بخش غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ جو جلد کوصاف، چمکدار اور ہمواربنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ جبکہ شہد کھلے مسامات کوکم کرنے اور جلد کی گہرائی میں جمی گرد کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سبز سیب فلیوونائڈز، الفا ہائیڈروکسیل ایسڈز اور پولی فینول سے بھرا ہوتاہے ہیں جو جلد کو نرم، صاف اور چمکدار بناتا ہے۔
اس اسکرب کو بنانے کے لیے دو کھانے کے چمچ شہد، آدھا کپ کٹا ہوا سبز سیب جبکہ دو کھانے کے چمچ تخم ملنگا درکار ہیں۔
ان تمام اجزاء کو کسی بھی بلینڈر ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ یہ ایک پیسٹ کی صورت اختار کرلے اگر اس میں پانی کی ضرورت ہوتو تھوڑا سا پانی شامل کیا جاسکتا ہے،پھر اسے چند منٹ کے لیے رکھ دیں۔
اب اسے چہرے پر اچھی طرح لگائیں چہرے کے اوپری جانب انگلیوں کے پوروں کی مدد سے ہلکے ہاتھ سے دائروں کی شکل میں مساج کریں تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی سے دھولیں اور اس کے بعد ٹونر استعمال کرنا نہ بھولیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News