Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلغم میں چھپی جان لیوا بیماریاں کونسی ہیں؟ جانیے

Now Reading:

بلغم میں چھپی جان لیوا بیماریاں کونسی ہیں؟ جانیے

بلغم کے بارے میں جاننے سے پہلے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ میوکس (Mucus) کیا چیز ہے اور یہ کیا کام کرتا ہے۔

ميوکس ایک گاڑھا اور چپچپا قسم کا مواد ہے جو ہمارے بعض اعضاء کی اندرونی سطح (Mucus membrane) پر موجود غدود یا گلینڈز سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ دراصل ہمارے مدافعتی نظام کا حصہ ہے۔ اس میں موجود اینزایمز اور اینٹی باڈیز جراثیم سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور اس کا گاڑھا پن اور چپچپاہٹ ہمارے اندرونی اعضاء کو زخمی ہونے سے بچاتے ہیں۔

مثلاً معدے کی اندرونی سطح پر پائی جانے والی میوكس کی تہہ، معدے میں موجود تیزاب سے اس کی حفاظت کرتی ہے۔ ناک کی اندرونی سطح پر موجود میوكس اسکو نہ صرف خشک ہونے سے بچاتا ہے بلکہ سانس کے ساتھ ناک میں داخل ہونے والے جراثیم اور گردوغبار کو بھی ناک کے اندر ہی روک لیتا ہے۔

اسی طرح سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں موجود ميوكس سانس کی نالی کو گیلا رکھتا ہے۔ اگر یہ نالی خشک ہو جائے تو اس میں اکھڑاؤ اور اینٹھن پیدا ہو جاتی ہے جس سے سانس لینے میں دشواری پیدا ہوتی ہے (دمہ کے مریضوں میں اس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے)۔

سانس لینے کے دوران جو جراثیم یا گردوغبار وغیرہ سانس کی نالی میں چلا جاتا ہے، اس کو بھی یہی میوکس پھیپھڑوں میں جانے سے روکے رکھتا ہے۔ سانس کی نالی میں چھوٹے چھوٹے باریک بال (Cilia) موجود ہوتے ہیں جو مسلسل اوپر کی طرف حرکت کرتے رہتے ہیں۔ یہ جراثیم اور گردوغبار میوکس کے ساتھ انہی ( Peristaltic movements) کے ذریعے گلے کے راستے منہ میں آتے ہیں جہاں سے ہم انہیں یا تو تھوک کے ساتھ باہر اگل دیتے ہیں اور یا پھر نگل لیتے ہیں جہاں معدے کے اينزائم اور تیزاب انہیں توڑ پھوڑ دیتے ہیں۔

Advertisement

گلے سے نکلنے والے میوکس کو، خاص طور پر جسے ہم کھانسی کے ذریعے باہر نکالتے ہیں، بلغم بھی کہا جاتا ہے۔

بیماری کی صورت میں بلغم معمول سے زیادہ مقدار میں پیدا ہوتا ہے اور اکثر اسی سے سینے کی بیماریوں کی تشخیص کی جاتی ہے۔ بلغم کا رنگ اور دیگر ظاہری خصوصیات ماہرین کے لیے اپنے اندر بہت سی نشانیاں رکھتی ہیں، مثلاً:

کھانسی کے ساتھ آنے والا سفید یا شفاف بلغم دمہ کی علامت ہے۔

سبز رنگ کا بلغم بیکٹیریل انفیکشن کی نشاندہی کرتا ہے۔

کالے رنگ کا بلغم ان لوگوں میں آتا ہے جو دھوئیں میں زیادہ وقت گزارتے ہیں يا جو طویل مدت سے سگریٹ نوشی کی وجہ سے (COPD) جیسی جان لیوا بیماری کا شکار ہوں۔

گلابی رنگ یا بلغم میں خون کے دھبے آنے کا مطلب ہے ٹی بی یا گلے/سانس کی نالی میں زخم کی موجودگی۔

Advertisement

کیا بلغم کو روکنا یا دبانا چاہیے؟

خشک کھانسی میں بلغم نہیں آتا اگر بلغمی کھانسی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی انفیکشن بھی موجود ہے۔

اس صورت میں بلغم کھانسی کے ذریعے جراثیم یا دیگر زہریلے مواد کو جسم سے باہر نکالنے کا کام کرتاہے لہٰذا کھانسی یا بلغم کو فوری طور پر دبانے یا روکنے کی بجائے بلغم کو نرم کرنے والی ادویات (Mucolytic) استعمال کرنی چاہئیں تاکہ اس کو نکالنے  میں آسانی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر