Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان عادات کو ترک دیں جوآپ کی خوبصورت مسکراہٹ چھین سکتی ہے

Now Reading:

ان عادات کو ترک دیں جوآپ کی خوبصورت مسکراہٹ چھین سکتی ہے

خوبصورت مسکراہٹ شخصیت کو متاثر کن بناتی ہے لیکن اگر دانت صاف نہ ہو تو یہ مسکراہٹ پھیکی پڑ جاتی ہے جبکہ کبھی کبھارانسان مسکرانے سے بھی کترانے لگتا ہے۔

یہاں پر ایسی تمام عادات کو ذکر کیا جارہاہے جو دانتوں کے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

سگریٹ نوشی

تمباکو نوشی کا شمار ایسی ہی عادات میں ہوتا ہے جو آپ کی مسکراہٹ کو گہن لگا دیتی ہے یہ عادت آپ کے موتیوں کی سفیدی کو داغدار کر دیتی ہے۔ سگریٹ پینا یہ آپ کو پیریڈونٹل بیماری کے ساتھ ساتھ ہونٹوں، منہ اور زبان کے کینسر کے خطرے کو بھی بڑھاتا ہے۔

نشاستہ دار کھانوں کی کثرت

Advertisement

جب بھی آپ کوئی غذا کھاتے ہیں، آپ کے منہ کا پی ایچ لیول گر کرتیزابیت میں بدل جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے دانتوں کی اوپری سطح جو سفید اور سخت ہوتی ہے جس کا کام دانتوں کو ڈھانپنا ہوتا ہے کو نرم ہونے لگتی ہے روزانہ 3 سے 4 بار اس طرح کی غذا استعمال کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم مسلسل استعمال سے یہ حفاظتی تہہ ہٹ جاتی ہے جس سے دانتوں کی سطح پر داغ دھبے نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

اپنے دانتوں کو کھانے تک محدود رکھیں

آپ کے دانت بنیادی طور پر کھانا چبانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ آپ اسے ٹیپ کٹر، بوتل کا کیپ کھولنے، نٹ کریکر، پلاسٹک بیگ کھولنے والے وغیرہ کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کریں۔ آپ کے دانتوں کو مسواک کے علاوہ دیگر چیزوں کے لیے استعمال کرنے سے وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں اور آپ کی مسکراہٹ کو فوری طور پر خراب کر سکتے ہیں۔

 پھلوں کے جوس کا استعمال

اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پھلوں کے جوس وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں۔ تاہم، ان میں چینی کی کثیر مقدار بھی موجود ہوتی ہے جو منہ میں موجود بیکٹیریا کی پیداوار بڑھانے کا سبب بنتے ہیں جو دانتوں کی سفیدی کو پیلاہٹ میں بدل سکتے ہیں۔

اس لیے کوشش کریں کہ تازہ پھلوں کا رس استعمال کریں جس میں چینی کی مقدار کم ہو۔

Advertisement

سافٹ ڈرنک

یہ کوئی رازکی بات نہیں ہے کہ سافٹ ڈرنک میں کافی مقدار میں چینی ہوتی ہے جو آپ کے دانتوں اور عام طور پر منہ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ساتھ ہی سوڈا میں پائے جانے والے کچھ دوسرے کیمیکل جیسے سائٹرک اور فاسفورک ایسڈ دانتوں کے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

کافی

کافی کا سیاہ رنگ درحقیقت آپ کے دانتوں کو داغدار بنا سکتا ہے۔ کافی میں موجود ٹیننز ہی آپ کے دانتوں کو ان کے چمکتے سفید رنگ سے محروم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ یہ جز صرف کافی میں ہی  نہیں بلکہ چائے میں بھی پایا جاتا ہے۔ اگر آپ اپنے دانتوں کو نقصان سے بچانا چاہتے ہیں تو کافی اور چائے کا استعمال اعتدال میں کریں۔

برف چبانا

دانتوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کی سطح خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ برف چبانا ہے۔ برف کا ٹھنڈا درجہ حرارت اور اس کی ٹوٹ پھوٹ ایک برا مرکب ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ اسے اپنے دانتوں کا استعمال کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ صرف برف ہی نہیں بلکہ بہت سی دوسری چیزیں بھی ہیں جنہیں چبانے سے دانتوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

Advertisement

دانتوں کی صفائی

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ جتنا برش کرے گے دانت چمکنے لگے گے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے بہت زیادہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دانت صاف کرنے سے دانتوں کی اوپری سطح اتر سکتی ہے اور یہ آپ کے دانتوں کو حساس بنا سکتی ہے جس سے دانتوں پر دھبے نمودار ہوسکتے ہیں۔

 ناخن کاٹنا

ناخن کترنا ایک بری عادت ہے جو آپ کی مسکراہٹ میں خلل ڈال سکتی ہے تو اس عادت سے گریز کریں، دانتوں کوکسی بھی اس طرح کے کام کرنے سے باز رکھیں تاکہ آپ کھل کر مسکرا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر