Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ بھی موٹاپے سے پریشان ہیں تو یہ عادات اپنائیں

Now Reading:

اگر آپ بھی موٹاپے سے پریشان ہیں تو یہ عادات اپنائیں

بیشتر افراد وزن کم کرنے کے لئے کم کھانا شروع کردیتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ مزید موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

موٹاپے کی وجہ سے آہستہ آہستہ مختلف امراض ہمارے اندر پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے دل، دماغ، گردے سب اس بڑھتے وزن کی وجہ سے بیمار ہوتے چلے جاتے ہیں۔

وقفے وقفے سے بھوکے رہنے، وزن میں کمی کی گولیاں لینے یا دیگر دوائیں اور کیٹو ڈائیٹ سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے لیکن یہ تمام طریقے عارضی ہیں یا دوسرے الفاظ میں غلط کہے جا سکتے ہیں۔

تو آج ہم آپکو ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جس پر عمل کر کے آپ موٹاپے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

ناشتہ نہ کرنا:

Advertisement

ناشتہ نہ کرنا وزن میں کمی لانے کی بجائے اس میں اضافے کا باعث بننے والی عادت ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے بھوک زیادہ لگتی ہے جس کا نتیجہ دوپہر یا رات میں زیادہ مقدار میں کھانے کی شکل میں نکلتا ہے۔

سونے کے وقت کھانا:

سونے سے پہلے کھانا کھانے کی عادت وزن میں کمی کی کوششوں کو ناکام بنادیتی ہے، اس سے جسمانی درجہ حرارت، بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس سے چربی کا گھلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

فکرمندی:

بہت زیادہ فکرمند ہونے پر لوگ زیادہ کیلوریز اور چکنائی والی غذاؤں کو ترجیح دینے لگتے ہیں جبکہ تناؤ کے شکار افراد کے پیٹ اور کمر کے ارد گرد زیادہ چربی جمع ہونے لگتی ہے۔

فارغ وقت میں کھانا:

Advertisement

ایک تحقیق کے مطابق ٹی وی یا اسمارٹ فون کو دیکھتے ہوئے کچھ کھانے کی عادت اور جسمانی وزن میں اضافے کے درمیان تعلق موجود ہے۔

کم نیند:

نیند کی کمی وزن بڑھاتی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں میٹابولزم کی رفتار سست ہوجاتی ہے اور کیلوریز تیزی سے جلتی نہیں، ناکافی نیند کے باعث جسمانی توانائی میں کمی آتی ہے جس سے ورزش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

میٹھے مشروبات کا استعمال:

میٹھے مشروبات میں کیلوریز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں کمی لانے کی کوشش ناکام ہوجاتی ہے۔

پانی کم پینا:

Advertisement

ایک تحقیق کے مطابق کھانے سے قبل ایک لیٹر پانی پینے سے 12 ہفتوں کے دوران وزن میں 44 فیصد کمی آسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر