
آج ہم آپکو چند گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جس پر عمل کر کے آپ جسم کے کسی بھی حصے میں درد سے نجات حاصل کرسکیں گے۔
پیٹ کا درد:
پیٹ کا درد عام طور پر نظام انہضام میں خرابی کے باعث ہوتا ہے اس کے لیے چند پتے پودینے کے چبا کر کھانے سے یا پودینے کا قہوہ بنا کر پینا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ سونف یا اجوائن کا استعمال بھی پیٹ درد کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے اس کو سادہ پانی کے ساتھ چبا کر کھانے سے پیٹ کے درد میں آرام مل جاتا ہے۔
کان کا درد:
کان کا درد کان کے اندرونی حصے میں انفیکشن کے باعث ہوتا ہے، اس درد کے لیے کان کے اندر چند قطرے تلسی کے پتوں کو ٹپکانے سے درد میں آرام ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ لہسن کی دو پوتھیوں کو سرسوں کے تیل میں جلا کر اس کے چند قطرے کان میں ٹپکانے سے بھی درد میں آرام ہوتا ہے۔
سر درد:
ادرک کو پیس کر اس کا مساج کرنے سے سر درد فوری طور پر ختم ہو جاتا ہے اس کے علاوہ ادرک کی چائے کا استعمال بھی سر درد کو بھگانے کا اہم ٹوٹکہ ہے۔
دانت کا درد:
دانت کے درد کے لیے ایک لونگ لے کر اس کو درد والے دانت کے تلے دبانے سے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں نمک شامل کر کے اس کی کلیاں کرنا بھی درد کی شدت کو کم کر سکتا ہے۔
جوڑوں کا درد:
جوڑوں کا درد ہو تو تھوڑی سی مقدار میں ادرک کو باریک پیس لیں اور اس کا پیسٹ بنا کر درد والی جگہ پر لگائیں اور اس کے اوپر پٹی باندھ دیں اس سے افاقہ ہو گا۔
اس کے علاوہ جوڑوں کے درد میں برف کی سکائی بہت مفید ثابت ہوتی ہے اس کے لیے کچھ آئس کیوب ایک کپڑے میں لپیٹ لیں اور اس سے درد والی جگہ پر سکائی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News