
دنیا کی بڑی آبادی صحت اور فٹنس کے حصول کے لیے مختلف وٹامنز اورسپلیمنٹس استعمال کرتی ہیں۔ یہ ادویات صحت بخش کا غذا کا نعم البدل تو نہیں ہوتی تاہم ان کی افادیت ضرور ہوتی ہے۔
جیسا کہ نام سے ظاہر کہ وٹامنز میں وٹامن موجود ہوتے ہیں جبکہ سپلیمنٹس میں معدنیات جیسے کیلشیئم اور پوٹاشیئم وغیرہ موجود ہوتی ہیں۔
ان وٹامنز اور سپلیمنٹس کو مختلف طرح سے استعمال کیا جاتا ہے کچھ کو پانی میں حل کر کے جبکہ کچھ کو پانی کے ساتھ اتارا جاتا ہے۔ تاہم ان سے مکمل فائدہ اسی وقت حاصل کیا جاسکتا ہے جب آپ انہیں درست وقت میں استعمال کرتے ہیں۔
یہاں وٹامن اور معدنی سپلیمنٹس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے چند آسان اصول بیان کئے جارہے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ ان کی فادیت مزید بڑھا سکتے ہیں۔ جب بھی آپ کے معالج آپ کو اس طرح کی سپلیمنٹس تجویز کرتے ہیں تو ان سے یہ ضرور دریافت کریں انہیں کس طرح اور کب لینا ہے۔
پانی میں حل ہونے والے وٹامنز
پانی میں حل ہونے والے یہ وٹامنز جسم میں ذخیرہ نہیں کئے جاسکتے ہیں یہ فوری عمل کرتے ہیں اور اس کے بعد جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔ اس لئے کوشش یہ کرنی چاہئے یہ قدری غذا پھل اور سبزیوں سے حاصل کئے جائیں جبکہ پانی میں حل ہونے ان وٹامن کے برعکس انہیں سپلیمنٹس کی صورت لینا زیادہ بہتر ہے۔
وٹامن سی کب لیں
دن کے کسی بھی وقت تجویز کردہ مقدار میں وٹامن سی لینا محفوظ ہے۔ یہ قدرتی طور پر بہت سے پودوں کی مصنوعات میں پایا جاتا ہے، بشمول نارنگی کا رس، لیموں، اور چکوترا۔
وٹامن بی کب لیں
وٹامن بی سپلیمنٹس کو اس کی توانائی بڑھانے والی خصوصیات کی وجہ سے، صبح اٹھنے کے بعد خالی پیٹ لینا زیادہ سے زیادہ جسم میں جذب ہونے کے لیے بہترین وقت ہے۔
مزید برآں، ایک نئی تحقیق کے مطابق وٹامن بی چھ نیند میں خلل ڈال سکتا ہے اور ڈراؤنے خوابوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس ضمنی اثر سے بچنے کے لیے اسے دن میں لینا زیادہ بہتر ہے۔
چربی میں جذب ہونے والے وٹامنز
یہ عام طور پر آپ کے جسم کے لیے چھوٹی مقدار میں درکار ہوتے ہیں۔ دوسری طرف، وٹامنز کی بڑی مقدار کسی شخص کے جسم کے لیے نقصان دہ یا زہریلی ثابت ہوسکتی ہے۔
چند مثالوں میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن ای، اور وٹامن کے شامل ہیں۔ یہ تیل میں آسانی سے حل ہو جاتے ہیں، اس لیے انہیں لینے کا بہترین وقت آپ کے کھانے کے ساتھ ہے۔
قبل از پیدائش کے وٹامنز
حاملہ خواتین یا ایسی خواتین جو حاملہ ہونا چاہتی ہیں انہیں فولک ایسڈ کے ساتھ قبل از پیدائش کے وٹامن لینا چاہیے۔
اس ضمن میں بہت سے وٹامنز دستیاب ہیں، اور عورت کو اپنی حمل کی پوری مدت کے دوران لینے کے لیے ایک کا انتخاب کرتے وقت احتیاط برتنی چاہیے۔ اگرچہ بہت سے وٹامنز ایک جیسے ہی ہیں تاہم ہر ایک میں معدنیات اور کیمیکلز کی مختلف مقدار شامل ہوسکتی ہیں۔ لہذا، آپ کو ان کے استعمال میں محتاط رہنا چاہئے۔
قبل از پیدائش وٹامن لینے سے پہلے، آپ کو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ ان وٹامنز یا معدنی سپلیمنٹ کی زیادتی جنین کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
ملٹی وٹامنز
ملٹی وٹامنز انتہائی اہم وٹامن سپلیمنٹس اور معدنیات کو ایک ساتھ یکجا کر کے تیار کیے جاتے ہیں۔ اور اسے روزہی استعمال کیا جاتا ہے۔ ان ملٹی وٹامنز میں اکثر ایسکوربک ایسڈ، کچھ بی وٹامنز، ڈی، اے ، ای، کے اور معدنیات جیسے زنک، سیلینیم، اور کیلشیم سپلیمنٹس ہوتے ہیں۔
زیادہ تر لوگ صبح کے وقت ملٹی وٹامنز لیتے ہیں، خاص طور پر اگر وہ اضافی دوائیں لیتے ہیں۔ چونکہ اس کے کچھ وٹامنز ممکنہ طور پر چربی میں حل پزیرہوتے ہیں، آپ کو انہیں ناشتے یا کھانے کے ساتھ لینا چاہیے۔
کچھ وٹامنز آپ کی غذا میں بھی پائے جاتے ہیں تاہم، کھانا پکانے وقت ان وٹامنز کی مقدار ختم نہیں ہوتی۔ زیادہ تر لوگ اپنے تمام وٹامنز متوازن غذا سے حاصل کرتے ہیں اور انہیں سپلیمنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر آپ متوازن غذا نہیں کھا سکتے ہیں، تو آپ سپلیمنٹس کا استعمال کرکے غذائیت کے خلا کو پُر کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News