Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں میں ذہانت بڑھانے کے لیے مائیں دوران حمل یہ غذا استعمال کریں

Now Reading:

بچوں میں ذہانت بڑھانے کے لیے مائیں دوران حمل یہ غذا استعمال کریں

تمام والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ذہین ہو اور زندگی میں اپنی ذہانت کی بدولت کامیابی حاصل کریں۔ جبکہ بچے میں ذہانت کا دارومدار والدین سے ملنے والے جین کے بعد اہم کردار غذا کا ہوتا ہے۔

تاہم حاملہ خواتین کے لیے یہ اچھی خبر ہے کہ وہ بہتر غذا کا استعمال کر کے بچوں کی ذہانت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

  حال ہی میں کی جانے والے ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن بچوں کی مائیں دوران حمل کے روزانہ  6 سے 7 بار پھل کھاتی تھیں، ان کے آئی کیو ٹیسٹ میں بعد کی زندگی میں 6 سے 7 پوائنٹس زیادہ ہوتے ہیں۔

ہم سب جانتے ہیں کہ پھل ہمارے سب سے صحت بخش اور بہترین غذا ہیں۔ لیکن اس تحقیق کے مطابق پھلوں کے استعمال سے آپ کے بچے پر بھی حیرت انگیزاثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ البرٹا یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں کے استعمال کے فوائد رحم میں ہی ملنا شروع ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

اس تحقیق کے نتائج ای بائیو میڈیسن جریدے میں شائع ہوئے ہیں جبکہ اس تحقیق میں محققین نے کینیڈین شیرخوار بچوں اور ان کے اہل خانہ کے 3,500 مضامین کے مطالعے کے اعداد و شمار کا استعمال کیا ہے تاکہ پھلوں کی مقدار کے حوالے سے کوئی نتیجہ اخذ کیا جا سکے، جو بچے کے دماغ کی مستقبل کی نشوونما میں ایک اہم عنصر سمجھا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دوران حمل کثرت سے پھلوں کا استعمال کرنے والی ماؤں کے بچوں نے ایک سال کی عمر میں نشوونما کے مختلف ٹیسٹوں میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روایتی آئی کیو پیمانے کے ٹیسٹ اس کے ماڈل کے طور پر استعمال کیے گئے تھے۔

وہ مائیں جو روازنہ پھل یا ان کے رس کو دن بھر میں  6 سے7 بار استعمال کرتی ہیں ان کے شیر خوار بچوں نے آئی کیو  پیمانے پر اوسطاً 6 سے7 پوائنٹس زیادہ حاصل کیے۔

محققین نے بتایا کہ بچہ جتنی دیر تک رحم میں ہوتا ہے، وہ اتنا ہی زیادہ نشوونما پاتا ہے اور ماں کی خوراک میں روزانہ اضافی سرونگ یا ایک بار پھل دینا، ایک ہفتے بعد پیدا ہونے والے بچے کو وہی فائدہ فراہم کرتا ہے۔

نتیجہ

اگرچہ محققین مستقبل کے مطالعے کے لیے ان نتائج کے بارے میں پرجوش ہیں کہ پھل اور ادراک کے درمیان تعلقات کیا مطلب ہو سکتا ہے، تاہم وہ ماؤں کی اس ضمن میں حوصلہ شکنی کر رہے ہیں کہ وہ اس تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف پھلوں کو ہی غذا میں شامل نہ رکھیں کیونکہ اس طرح ان میں صحت کے ممکنہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جن میں ذیابیطس بھی شامل ہے، جس کا تعلق قدرتی شوگر کی اعلی مقدار سے ہے جو اکثرماؤں کو دوراں حمل ہوجاتی ہے۔

Advertisement

لیکن یقینی طور پر، جیسا کہ مطالعہ ظاہر کرتا ہے، کہ روزانہ ایک یا دو سیب آپ کے بچے کی مستقبل کی دماغی طاقت اور ذہانت بڑھانے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر