
بادام سردی میں کھائیں یا گرمی میں ہر طرح فائدہ مند ہے۔
اس میں بے شمار منرلز اور وٹامنز موجود ہیں جو کہ جسم کو صحت مند بنا کر توانائی فراہم کرتے ہیں۔
تو آج ہم آپکو روزانہ چند بادام کھانے کا فائدہ بتائیں گے۔
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ چند بادام کھانے سے معدے کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے، بادام میں موجود فیٹی ایسڈ معدے کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔
اس تحقیق میں ایسے 87 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا جو صحت کے لیے نقصان دہ اشیا جیسے چپس کھانے کے عادی تھے۔
ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
ایک گروپ کو چپس وغیرہ کی بجائے روزانہ 56 گرام ثابت بادام کھانے کا کہا گیا، دوسرے کو 56 گرام پسے ہوئے بادام جبکہ تیسرے کو muffin کھانے کی ہدایت کی گئی۔
4 ہفتوں تک اس سلسلے کو جاری رکھا گیا اور محققین نے دریافت کیا گیا کہ بادام میں butyrate synthesis نامی فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
یہ فیٹی ایسڈ آنتوں کے خلیات کے لیے ایندھن کا کام کرتا ہے اور جب یہ فیٹی ایسڈ مؤثر انداز سے کام کرتا ہے تو معدے میں فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما بہتر ہوتی ہے جس سے معدے کی دیوار مضبوط ہوتی ہے، غذائی اجزا آسانی سے جذب ہوتے ہیں اور ورم کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بادام کھانے سے قبض سے متاثر ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے جبکہ بادام کھانے سے لوگوں کی غذا بھی بہتر ہوتی ہے کیونکہ وہ متعدد اہم غذائی اجزا جسم کا حصہ بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News