
صحت مند رہنے کے لیے جسمانی سرگرمی بہت اہمیت رکھتی ہے چاہے وہ کسی باغ میں چہل قدمی ہو یا جم میں ورزش۔ جسمانی صحت میں دونوں کی بے حد افادیت ہے۔
چہل قدمی کے حوالے سے اب تک کئی تحقیقات کی جاچکی ہے جس میں اس کی افادیت کے ساتھ اس کے دورانیے کے بارے میں بھی بڑی تفصیل سے وضاحت کی گئی ہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد کام اور دیگر مصروفیات کی بدولت ہفتے میں ایک بار طویل داونیے کی چہل قدمی یا ورزش کر لینے کے بعد ہفتے بھر اس سرگرمی سے دور رہتی ہے۔
اس ضمن میں ڈاکٹر گلاسوفرکا کہنا ہے کہ ہر روز چہل قدمی کے بجائے ہفتے میں ایک بار طویل داونیے کی چہل قدمی کرنا صحت کے لیے مفید نہیں ہے۔
درحقیقت، یہ عمل آپ کے لیے ممکنہ طور پر منفی اثررکھتا ہے اوربات دل کی صحت کی ہو تو یہ اس کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر گلاسوفر کے مطابق روزانہ کی نقل و حرکت آپ کی مجموعی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے، جبکہ اس کے لیے آپ کو 30 منٹ کی چہل قدمی کی ضرورت نہیں ہے۔
سب سے اچھی بات یہ ہے روزانہ مختصر وقت کی چہل قدمی بھی بے پناہ افادیت رکھتی ہے اور اسے فائدہ مند بنانے کے لیے کے لیے آپ کو 30 منٹ تک مسلسل چلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی بھی چہل قدمی، چاہے وہ سفر کے دوران ہو یا آپ کی کار سے آپ کے دفتر تک، آپ مجموعی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کسی دفترمیں ڈیسک پر کام کرتے ہی تو صرف کھڑے ہو کر دفتر میں گھومنا بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر گلاسوفر کم از کم 30 منٹ کے لیے معتدل چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ صرف جسمانی ہی نہیں بلکہ آپ کی ذہنی صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔
سارا دن دفترمیں میز پر رہنا آپ کے لیے مفید نہیں ہے، کوشش کریں کچھ وقت کے لیے تازہ ہوا میں چہل قدمی کرنے کے لیے دفتر سے باہر جائیں۔
پیدل چلنے کے دیگر فوائد
روزانہ چہل قدمی نہ صرف آپ کے دل کو صحت مند رکھتی ہے بلکہ اس کے دیگر فوائد میں مزاج کا بہتر ہونا، تناؤ میں کمی اور اضطراب و افسردگی کو کم کرنا شامل ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 3 بار صرف 30 منٹ کی معتدل چہل قدمی کئی امراض میں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ایک ماہر امراض قلب دل کی صحت کے لیے چلنے کی سفارش کرتا ہے۔ چہل قدمی ایک ایروبک قلبی ورزش ہے (عام طور پر اسے کارڈیو کہا جاتا ہے) اور تمام قلبی ورزش آپ کی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔
چہل قدمی آپ کا وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
قوت برداشت میں اضافہ کرتی ہے۔
دل کو مضبوط اوراس کی صحت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
آپ کے مدافعتی نظام کو فروغ دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News