Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھلتی جلد کو جواں بنانے کے لیے یہ ماسک استعمال کریں

Now Reading:

ڈھلتی جلد کو جواں بنانے کے لیے یہ ماسک استعمال کریں

یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے جلد پر اس کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں جلد ڈھیلی ہوکر جھریوں کا سبب بنتی ہے۔

ایک خاص عمر کے بعد، آپ کی جلد قدرتی لچک اور نمی کھونے لگتی ہیں تاہم متوازن غذا اور جلد کو جواں رکھنے والے ماسک کا استعمال کر کے جلد کی لچک اور چمک کو واپس لایا جاسکتا ہے۔

یہاں کچھ ایسے ہی گھر میں موجود اجزاء سے ماسک تیار کرنے کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو ان مسائل کو حل کرنے میں مفید ثابت ہوں گے۔

کھیرا اور انڈے کی سفیدی

اس ماسک کو بنانے کے لیے آپ کو ایک چھلاہوا کھیرا اور ایک انڈے اور چند قطرے لیموں کی ضرورت ہے۔

Advertisement

کھیرے کوچھیل کر اسے بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ یہ پیسٹ کی شکل اختیار کر لے۔ اب اس پیسٹ میں ایک چائے کا چمچ تازہ لیموں کا رس اور کچھ مقدار میں انڈے کی سفیدی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس ماسک کو چہرے پر نیچے سے اوپر کی جانب لگاکر دائروں کی صورت میں ہلکے ہاتھ سے مساج کریں، اسے خشک ہونے تک چہرے پر لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے ھولیں۔

ایلوویرا اور انڈا

اس ماسک کو تیار کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا کا جیل اور کچھ مقدار میں انڈے کی سفیدی درکار ہے۔

ایلوویرا جیل میں انڈے کی سفیدی شامل کے بلینڈر میں بلینڈ کریں، جب یہ کریم کی شکل میں آجائے تو اپنی انگلیوں کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر روئی کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر صاف کریں۔

یہ ماسک ڈھلتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں بے حد افادیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر