آلو ایک ایسی سبزی ہے جو کسی بھی دوسری سبزی کے ساتھ بنائی جاتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اب یہ دوا بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں یورپی ماہرین کئی سال کی تحقیق کے بعد دنیا بھر میں استعمال ہونے والی سب سے عام سبزی آلو سے نئی طاقتور اینٹی بائیوٹک دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی برسوں بعد آلو کو خراب کرنے والے بیکٹیریاز میں موجود طاقتور اینٹی بائیوٹک کو دریافت کیا ہے۔
یہ اینٹی بائیوٹک نہ صرف سبزیوں، پھلوں اور پودوں میں لگنے والی بیماری کو ختم کرنے کے کام آسکتی ہے بلکہ اس سے انسانوں کو ہونے والی جلد کی بیماریوں اور عام طور پر خارش کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو میں موجود بیکٹیریا آلو کو سخت نقصان پہنچاتے ہیں مگر ان ہی بیکٹیریاز میں طاقتور اجزاء بھی موجود ہیں جو دیگر پھلوں، سبزیوں اور پودوں کی بیماریوں کو ختم کرنے کا کام کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
