
آج ہم آپکو 5 پودوں کے بارے میں بتائیں گے جو مختلف وائرل سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
بدلتے موسم میں نزلہ زکام، بخار، گلا خراب، کھانسی ہونا ایک عام بات ہے اور آج کل تو ہر دوسرا انسان کئی وائرل انفیکشنز کا شکار ہو رہا ہے۔
اس سے بچنے کے لیے صرف ادویات کا استعمال کرنا ہی کافی نہیں بلکہ پودے بھی ہماری مدد کرسکتے ہیں۔
منی پلانٹ:
منی پلانٹ ہر بیماری میں آپ کی مدد کرتا ہے، اس پودے کو سارا سال اپنے گھر میں رکھنے سے کئی قسم کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے اور مکھیوں، مچھروں کو بھی بھگانے کا کام کرتا ہے۔
سنیک پلانٹ:
سنیک پلانٹ گھر میں آکسیجن کی فراہمی کو بھرپور طور پر کرتا ہے اور ساتھ ہی سانس کے امراض میں مفید ہے۔
ایلوویرا:
ایلوویرا کا پودا سانسوں کی تازگی کو بحال کرنے اور دمے کے امراض کے ساتھ وائرل انفیکشنز کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
رات کی رانی:
رات کی رانی کا پودا سردیوں کی ٹھنڈی شاموں میں ہونے والی جسمانی خارش اور کھچاؤ سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
گُلِ داؤدی:
رنگ برنگی پھول پتیوں والا خوبصورت پودا گُلِ داؤدی ڈینگی جیسے مہکک مچھروں کی افزائش کو کم کرنے میں مفید سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News