Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان غذاؤں سے پرہیز کریں جو ہاضمے کو متاثر کرتی ہیں

Now Reading:

ان غذاؤں سے پرہیز کریں جو ہاضمے کو متاثر کرتی ہیں

جسمانی صحت کا انحصار اس بات ہے کہ آپ کون سی غذائیں لے رہے ہیں تاہم اس تناظر میں سب سے اہم پہلو یہ آپ کا جسم اسے ہضم کیسے کرتا ہے۔ دیر سے ہضم ہونے کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ آپ کو میٹابولزم درست رفتار سے کام نہیں کررہا ہے جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ نے اس غذا کا انتخاب کیا ہے جو اتنی صحت بخش نہیں کہ فوری ہضم ہوسکے اس لئے وہ نظام انہضام پر اثرانداز ہورہی ہے۔

یہاں پر ایسی ملی جلی غذاؤں کو ذکر کیا جارہا ہے جو دیر سے ہضم ہوتی ہیں، تاکہ آپ ان کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کو مدنظر رکھیں۔

تلی ہوئی غذائیں

ایسے تمام کھانے کو جنہیں فرائی کیا جاتا ہے زیادہ چکنائی کے سبب دیر سے ہضم ہوتے ہیں اور اسہال کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسی میں مختلف چٹنیاں، چربی والا گوشت اور مکھن  یا کریمی میٹھے بھی شامل ہیں جو مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔

Advertisement

بھنے ہوئے یا بیکڈ کھانے اور ہلکی چٹنیوں کا انتخاب کریں جن میں مکھن یا کریم کی بجائے سبزیاں شامل ہوں۔

کھٹے میٹھے پھل

ایسے تمام پھل جن کا ذائقہ قدرے کھٹا ہوتا ہے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں تاہم ان میں موجود کھٹاس پیٹ میں تیزابیت کا باعث بن سکتی ہے اگر آپ معدے کے کسی مسئلے کا شکار ہیں تو ان پھلوں کو لینا ایک اچھا انتخاب ہے۔

مصنوعی مٹھاس

Advertisement

سوربیٹول کے ساتھ بہت زیادہ شوگر فری چیوگم کھانا آپ کو درد اور اسہال میں مبتلا کرسکتی ہے۔ اس مصنوعی سویٹینر کے ساتھ بنایا گیا کھانا بھی اسی طرح کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

ایف ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ ایک دن میں 50 یا اس سے زیادہ گرام سوربیٹول کھاتے ہیں تو آپ کو اسہال ہو سکتا ہے، حالانکہ اس سے بھی کم مقدار مبینہ طور پر کچھ لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

فائبر سے بھرپور غذا 

 کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذائیں، جیسے اناج کی تمام اقسام  اور سبزیاں، ہاضمے کے لیے بہترین ہیں۔ تاہم ان کا کثرت سے استعمال آپ کے نظام انہضام کومتاثر کرسکتا ہے جس کے نیتجے میں   گیس کی شکایت پیدا ہوسکتی ہے۔ لہٰذا آپ جس فائبر کو کھاتے ہیں اس کی مقدار کو آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں۔

پھلیاں

Advertisement

پھلیاں صحت مند پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں ساتھ ہی ان میں موجود شکرہاضمے کو مشکل بنا دیتی ہیں جو گیس اور درد کا باعث بنتی ہے۔ آپ کے جسم میں ایسے انزائمزموجود نہیں ہیں جو انہیں توڑ سکیں یہ کام آنتوں میں موجود بیکٹیریا انجام دیتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے خشک پھلیوں کو کم از کم 4 گھنٹے تک بھگو دیں اور پکانے سے پہلے پانی ڈال دیں۔

گوبھی

 گوبھی اور بروکولی، میں وہی شکرموجود ہوتی ہے جو پھلیوں میں پائی جاتی ہے جو معدے میں گیس کا سبب بنتی ہے۔

ساتھ ہی ان میں فائبر کی زائد مقدار ہاضمہ میں مشکل پیدا کرتی ہے۔کوشش کریں کہ انہیں کچا کھانے کے بجائے پکا کر استعمال کریں۔

Advertisement

فرکٹوز

فرکٹوزچینی کی ایک قسم ہے جو مختلف کھانے کی اشیاء بشمول سوڈا، کینڈی، پھلوں کا رس اور پیسٹری پائی جاتی ہے کچھ لوگوں کے لئے اسے ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔ یہ اسہال، اپھارہ اور درد کا باعث بن سکتی ہے۔

مصالحہ دار کھانے

کچھ لوگوں کو تیز اور تیکھے مصالحوں سے بھرپور پکوان کھانے کے بعد بدہضمی یا سینے میں جلن ہو جاتی ہے، خاص طور پر جب انہوں نے کھانا زیادہ کھا یا ہو۔

Advertisement

ڈیری مصنوعات

اگرآپ  لیکٹوزانٹولرینٹ ہیں تو یہ غذائیں اسہال، اپھارہ اور گیس کا سبب بن سکتی ہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس کوئی انزائم نہیں ہے جو دودھ اور دودھ کی دیگر اقسام میں موجود چینی کو ہضم کر سکے۔ کوشش کریں ان غذاؤں سے پرہیز کریں اور ان کے بہتر متبادل استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر