Advertisement
Advertisement
Advertisement

گنج پن اور بالوں کو جھڑنے سے روکنے کا آسان طریقہ جانیے

Now Reading:

گنج پن اور بالوں کو جھڑنے سے روکنے کا آسان طریقہ جانیے

 آج ہم آپکو گنج پن اور بالوں کو جھڑنے سے روکنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔

بالوں کا گرنا کس شخص کو پسند ہوسکتا ہے خاص طور پر مردوں کو، جن میں گنج پن کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے۔

اگر آپ کو بالوں کے گرنے کا سامنا ہے تو بہتر تو یہ ہے کہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کر کے اس کی جڑ تلاش کریں۔

بالوں کے جھڑنے کی وجہ:

بالوں کے گرنے کی سب سے بڑی وجہ موروثی ہے، اس کے ساتھ کھانے کی ناقص عادات، ضرورت سے زیادہ تناؤ، بعض بیماریاں، ہارمونل عدم توازن اور منشیات کے سائڈ ایفیکتس بھی بالوں کے گرنے کا سبب بنتے ہیں۔

Advertisement

ٹرانسپلانٹ کے کچھ خطرات:

ٹرانسپلانٹ کے دوران اور بعد میں درد ہونا عام بات ہے، اگر آپ کو ناقابل برداشت درد ہو تو اس کے بارے میں ڈاکٹر کو ضرور بتائیں۔

جس جگہ سے بال ہٹائے جاتے ہیں وہ 3-18 ہفتوں تک بے حس رہ سکتا ہے، اگر اس سے زیادہ ہوتا ہے تو فوری طور پر ڈاکٹرسے ملیں۔

ٹرانسپلانٹ کے دوران خون بہہ سکتا ہے کچھ لوگ جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور کچھ آہستہ، چہرے اور سر کی سوجن عام ہے۔

ٹرانسپلانٹ کے بعد سر میں کھجلی کی شکایت ہو سکتی ہے، کچھ لوگوں کو شیمپو سے آرام ملتا ہے تو کچھ کے لیے یہ مسئلہ سنگین ہو جاتا ہے۔

ٹرانسپلانٹ کے بعد ایک ہفتہ تک خاص خیال رکھیں تاکہ انفیکشن نہ ہو۔

Advertisement

اسے گرد و غبار، گندگی اور آلودگی سے سر کو بچانا ہے،  ٹوپی، ہیلمٹ اور وگ پہننا ضروری ہے۔ بالوں کو دھونے کا طریقہ صرف ڈاکٹر بتاتا ہے۔ کچھ لوشن اور اینٹی بائیوٹکس بھی تجویز کی جاتی ہیں۔ لوشن کو متاثرہ جگہ پر لگانا چاہیے۔ ہیئر ٹرانسپلانٹ صرف کسی ماہرسے ہی کروائیں ورنہ لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔

بالوں کا گرنا اور گنج پن روکنے کے کچھ گھریلو طریقے:

بالوں کے جھڑنے اور گنج پن سے آجکل صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی پریشان ہیں اور مختلف ٹوٹکے سب ہی کرتے رہتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے آپ گنج پن اور بال جھڑنے جیسے مسائل میں پیاز کے تیل کو بنا کر لگائیں کہ آپ جلد ہی بالوں کو چمکدار اور خوبصورت بنا سکیں۔

پیاز کو چھیل کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں، ایک بوتل میں کوئی بھی تیل ڈالیں اور ان پیاز کے ٹکڑوں کو ڈال کر سات دن کے لئے بند کردیں۔

بوتل کو استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلائیں، سر میں جڑوں میں اچھی طرح مالش کرلیں اور دو گھنٹے بعد کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔

Advertisement

ہفتے میں ایک بار اسی تیل میں دہی ڈال کر مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں لگا کر چھوڑ دیں اور بعد میں شیمپو سے سر دھو لیں۔

اس تیل کو کانوں کے پیچھے والے بالوں کی جڑوں میں بھی لگائیں اور پھر بال دھو لیں۔

یہ تیل ان طریقوں سے استعمال کرنے پر آپ کے بالوں کو نہ صرف بڑھائے گا بلکہ گنج پن کی شکایت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر