Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا چیونگم سے وزن کم ہوتا ہے؟

Now Reading:

کیا چیونگم سے وزن کم ہوتا ہے؟

دنیا کی ایک بڑی آبادی موٹاپے کا شکار ہے اور وہ اس سے نجات کے لیے مختلف جتن بھی کرتی نظر آتی ہے تاہم کبھی کبھار وزن کم کرنے کے لیے ایسے انوکھے طریقے بھی سامنے آتے ہیں جنہیں جان کر آپ حیرت میں پڑ جاتے ہیں۔

اسی ضمن میں جاپانی محققین کا کہنا ہے وزن کم کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا چیونگ گم چباتے ہوئے پیدل چلنا۔

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ چیونگم آپ کو صحت کے بہت سے فوائد سے نوازتی ہے لیکن فائدے اسی وقت آپ کے لیےکار آمد ثابت ہو سکتے ہیں جب آپ اسے ایک حد میں رہتے ہوئے اسے استعمال کریں۔

چیونگم کی خوشبو نہ صرف ہماری سانسوں کو تروتازہ رکھ سکتی ہی بلکہ سگریٹ نوشی پر قابو پانے، یاد داشت کو بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتی ہے۔

کیلوری جلائے

Advertisement

چہل قدمی کرنا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے تاہم اگر اس کے دوران چیونگم چبائی جائے تو یہ دل کی دھڑکن بڑھانے اور کیلوری کو جلانے میں اور بھی اضافہ کردیتا ہے۔

جرنل آف فزیکل تھراپی سائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چہل قدمی کے دوران چیونگم چبانا لوگوں کو زیادہ تیزی سے چلنے اور توانائی کی زائد مقدار استعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہے، جس سے لوگوں کو عمر بڑھنے کے ساتھ وزن بڑھنے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بھوک میں کمی

چیونگم چبانے سے یہ احساس رہتا ہے کہ آپ کچھ کھا رہے ہیں اس طرح آپ کو بھوک کم لگتی ہے  اور ساتھ ہی پیٹ بھرے ہونے کا احساس رہتا ہے جس سے آپ کم کھانا کم کھاتے ہیں اور یہی عمل آپ کے وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

زیادہ کھانے کی طلب میں کمی

کھانے سے پہلے اور بعد میں چیونگم کا ایک ٹکڑا چبانے سے میٹھا کھانے طلب میں کمی واقع ہوتی ہے اور زیادہ کھانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے، فرنٹیئرز ان سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے چیونگم لوگوں میں زبردستی یا بے وقت  کھانے کی طلب یا خواہش کو کم کرنے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

Advertisement

کیا چیونگم وزن کم کرسکتی ہے؟

اگرچہ چیونگم کیلوری کو کم کرنے موٹا کرنے والے اسنیکس  سے بچنے میں مدد کر سکتی ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ اس کی زائد مقدار استعمال نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ تمام طبی ماہرین اس  بات سے متفق ہیں کہ چیونگم غذائیت کے اعتبارسے کچھ بھی نہیں ہے، اسی لئے اسے کسی بھی کھانے یا غذا کا نعم البدل نہیں سمجھنا چاہئے اور اس کے زائد استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر