
ہم سب جانتے ہیں کہ بہتر صحت کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا نہایت ضروری ہے جس میں متوازن غذا کا استعمال، ورزش کرنا، گہری اور پرسکون نیند لینااور یقیناً مناسب مقدار میں پانی پینا شامل ہے۔
تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں سادہ پانی پینے میں مشکل پیش آتی ہے اور اس طرح وہ دن بھر کے تجویز کردہ پانی کی مقدار حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تاہم یہاں پر ایسے ہی افراد کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ وہ روزانہ 8 گلاس پانی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پانی کے ذائقہ کو بہتربنانے کے لیے یہ طریقے آزماسکتے ہیں۔
مصنوعی جوس اور سافٹ ڈرنکس کے بجائے پانی میں لیموں کا رس شامل کرکے نہ صرف اس کا ذائقہ بدلا جاسکتا ہے بلکہ اسے ایک صحت بخش مشروب بھی بنایا جاسکتا ہے جو نظام انہضام سے لے کر آپ کی جلد تک سب کو صحت مند رکھتا ہے۔
جبکہ کچھ مصالحوں یا مختلف سبزیوں کے رس کو شامل کر کے اسے مزید خوش ذائقہ اور نیا انداز بھی دیا جاسکتا ہے۔
اس علاوہ بہت سے ہربل بیج جیسے سونف یا اجوائن ملاکر بھی اس کا ذائقہ بدلا جاسکتا ہے جبکہ کئی طرح کی ہربل جیسےسرخ، سبز، اور سفید چائے بھی بناکر نوش کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News