Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے لیے چند حیرت انگیز ماسک

Now Reading:

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے لیے چند حیرت انگیز ماسک

آنکھوں کو چہرے کے آئینے سے تشبیح دی جاتی ہے جو کہ غلط بھی نہیں، لیکن اس کے گرد سیاہ حلقے موجود ہوتویہ آنکھوں کو حسن کو ماند کر دیتے ہیں۔

سیاہ حلقے کئی وجہ سے جنم لینے لگتے ہیں ان میں متوازن غذا کا نہ ہونا، نیند کی کمی، بڑھتی عمر، ذہنی تناؤ اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہے۔ سیاہ حلقوں کے لیے بازار میں بہت سی مصنوعات دستیاب ہیں جو مہنگی ہونے کے ساتھ کیمیکل سے بھرپور ہوتی ہیں جو آنکھوں کی نازک جلد پر نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

 یوں توسیاہ حلقوں کے لیے بہت سے گھریوطریقے بتائے جاتے ہیں اور جو کہ کام بھی کرتے ہیں لیکن آج یہاں پرچند ایسے طریقے پیش کئے جارہے ہیں جو ان حلقوں کو نہ صرف دور کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ ان کا باقائدہ استعمال جلد کی رنگت نکھار کر جھریوں سے بھی پاک کر دے گا۔

آلو

الو کوچھیل کربلینڈر میں اس کا پیسٹ بنالیں، اب اسے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں پھر اسے آنکھوں کے ارد گرد لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

Advertisement

بیسن اور ہلدی

ایک چائے کا چمچ بیسن، ایک چٹکی ہلدی اور چند قطرے لیموں کے رس کو اچھی طرح مکس کریں اور اسے آنکھوں کے گرد لگائیں، اسے بھی خشک ہونے پر پانی سے دھولیں۔

گرین ٹی بیگ

ٹی بیگز کو گرم پانی میں ڈالیں اور پانچ منٹ بعد نکال کر اسے ایک گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے پر آنکھوں پر پندہ منٹ کے لیے رکھ دیں،پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

کھیرا

کھیرے کے سلائس کاٹ کرکچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہونے پر کھروں کو آنکھوں پر پندرہ منٹ کے لیے رکھیں۔

Advertisement

پودینے کے پتے

پودینے کے کچھ پتوں کو پیس کر پیسٹ بنالیں اب اس میں آدھے لیموں کا رس شامل کریں، اس مکسچر کو اپنی آنکھوں پر پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں، بہتر نتیجے کے لیے اسے دن میں کم از کم دو بار ضرور استعمال کریں۔

 کافی اور دودھ

ایک چائے کا چمچ کافی میں چند قطرے دودھ  اور بادام کا تیل شامل کر کے پیسٹ بنالیں، اب اسے آنکھوں کے گرد اچھی طرح لگائیں اور خشک ہونے پر دھولیں۔

ٹماٹراوربیسن

تھوڑی سی مقدار میں ٹماٹر کا رس لے کر اس میں ایک چٹکی بیسن اور ایک چٹکی ہلدی شامل کر کے پیسٹ بنالیں اب اسے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد پانی سے دھولیں۔

Advertisement

ہلدی اور بادام کا تیل

ایک چٹکی ہلدی میں چند قطرے بادام کا تیل شامل کر کے پیسٹ بنالیں اب اسے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگائیں انگلیوں کے پوروں سے مساج کریں اورپھر اسے کسی روئی سے صاف کر لیں۔

نوٹ: ان تمام ماسک کو استعمال کرنے کے بعد صابن یا کلینزرکا استعمال نہ کریں اور دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر