Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ کو بھی کھانے کے بعد میٹھے کی طلب ہو تی ہے؟ جانئے اس کی سائنسی وجہ

Now Reading:

کیا آپ کو بھی کھانے کے بعد میٹھے کی طلب ہو تی ہے؟ جانئے اس کی سائنسی وجہ

میٹھا کسے پسند نہیں تاہم غذائی ماہرین ہمیشہ سے چینی کے کم استعمال پر زور دیتے ہیں اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ چینی صرف کیلوریز حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اس میں کو ئی غذائیت نہیں ہے۔

 چینی سے تیار غذائیں دیگر پھلوں اور سبزیوں کو طرح جسم میں کو ئی کردار ادا نہیں کرتی، یہ چربی کے خلیوں میں جمع ہو کروزن بڑھنے کا باعث بنتی ہے ۔ کھانے کے بعد میٹھا کھانا ایک عام عمل ہے دیکھا جائے تو کوئی نقصان نہیں ہے لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی اور مستقل ہونا ضرور نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

  ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں بچپن سے دیکھتے آئیں ہیں کسی بھی دعوت میں میٹھا ہمیشہ نمکین کے بعد پیش کیاجاتا ہے یعنی کسی بھی کھانے کا اختتام میٹھے پر کیا جاتا ہے اسی لئے ہمیں میں ہر کھانے کے بعد کچھ میٹھے کی طلب ہوتی ہے۔

 غذائی ماہرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کھانے کے بعد جسم کا بنیادی کام کھانے کو ہضم کرنا ہے اور اس کے لئے کافی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے چینی فوری توانائی حاصل کرنے کا ذریعہ ثابت ہوتی ہے ،اسی لئے ہر کھانے کے بعد میٹھے کی خواہش بیدار ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی کچھ اور وجہ ہیں جانتے ہیں کہ وہ کیا ہیں۔

Advertisement

نفسیاتی وجوہات

اکثر معاملات میں میٹھے کی طلب جسمانی سے زیادہ نفسیاتی ہوتی ہے یعنی یہ خواہش آپ کے کھانے کو میٹھے سے ختم کرنے کی عادت سے پیدا ہوتی ہے،چینی اور چکنائی سے بھر پور غذا کا باقاعدہ استعمال دماغ میں ایک مخصوص کیمیکل وائرنگ کا باعث بنتا ہے جو خودبخود اس طرح کے کھانوں کی خواہش کو جگا دیتا ہے،اگر آپ نے ہمیشہ کھانے کے اختتا م کو میٹھی چیز سے جوڑا ہے اور کبھی اس سے انحراف کرنا بھی چاہیں تو یہ مشکل ہوگا ۔ جبکہ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جب آپ کھانا کھاتے ہی تو یہ آپ کے مزاج کو بہتری کی طرف لے جاتا ہے اور یہ میٹھے کھانے سے مزید بڑھتا ہے ،کیونکہ آپ کا دماغ ایک کیمیکل خارج کرتا ہے جسے سیروٹونن کہا جاتاہے ۔ جو آپ کو خوش اور پر سکون رکھتا ہے، یعنی میٹھا کھا کر مزاج خوشگوار ہو جاتا ہے ۔

کاربوہائیڈریٹ سے بھر پور کھانا

اگر آپ کا کھانا کاربوہائیڈریٹ سے بھرا ہوا ہے اور ایسی بات نہیں یہ کہ صحت کے حوالے سے غلط ہے لیکن یہ کھانے کے بعد میٹھے کی طلب بڑھا تاہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ کاربویائیڈریٹ غذا میں شامل رکھنے سے خون میں چینی کی سطح بلند ہو جائے گی اور پھر آپ کو میٹھا کھانے کی طلب بڑھے گی ۔
زیادہ نمک والے کھانے

جن کھانوں میں نمک کی مقدار زیادہ ہو تو جسم عام طور پر توازن پیدا کرنے کے لئے میٹھے کھانے کی خواہش رکھتا ہے ،آپ نے کبھی سوچا کہ پیزا،برگر اور فرائز کے ساتھ سوفٹ ڈرنک پینا کیو ں چاہتے ہیں ؟وجہ یہی ہو سکتی ہے ۔

Advertisement

پانی کی کمی

ایک اور اہم وجہ میٹھے کی طلب کا ہونا وہ ہے خراب ہاضمہ جو کہ پانی کی کمی سے مشروط ہے ۔ جب آپ کھانا کھاتے ہیں تو اور اس کے بعد پانی نہیں ہوتا ہے تو کھانا مناسب طریقے سے ہضم نہیں ہو پاتاتو آپ میں میٹھے کی خواہش بڑھتی ہے ۔

اس طلب کو کیسے کم کیا جائے

چینی کو مکمل طور پر غذا سے ختم نہ کریں ،کھانے کے بعد میٹھا کھانا قدرتی عمل ہے اس لئے اپنی ذات پر جبر نہ کریں ،آپ اپنے پسندیدہ میٹھے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں مگر تھوڑی مقدار لیں ۔ اور میٹھے کے لئے چینی کے بجائے پھلوں ،خشک میوہ جات اور شہد کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں ،یہ میٹھے کی طلب کی تسکین کے ساتھ آپ کو صحت بھی فراہم کریں گے ۔

اپنے کھانے میں متوازن غذا کو شامل کریں بہت زیادہ کاربوہائیڈریٹ کی جگہ فائبر کو شامل کریں تاکہ خون میں چینی کی سطح مستحکم رہے ۔ زیادہ نمک والے کھانوں سے پر ہیز کریں ۔

اس طلب کو کم کرنے کے لئے کھانے کے بعد دانت برش کرنا بھی فائدہ مند ہے،شوگر فری چیونگم لینابھی افاقہ دے گی ۔ کہاجا تا ہے کہ اگر ناشتہ میں کچھ میٹھا کھا لیا جائے تو وہ دن بھر میٹھے کی خواہش کو بڑھنے نہیں دیتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ دماغ میں موڈ کو بہتر کرنے والا سیروٹونن دن کے آغاز اپنی بلند ترین سطح پر ہوتا ہے اور میٹھے کی طلب کم ہوتی ہے آپ دن کے آغاز میں میٹھا کھا کر اسے مزید تسکین فراہم کر دیتے ہیں، یاد رکھیں اگر کوئی بھی غذا اعتدال میں ہو تو اس کا کچھ نقصان نہیں ہوتا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر