Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادرک کی چائے کئی موذی امراض سے تحفظ دلائے

Now Reading:

ادرک کی چائے کئی موذی امراض سے تحفظ دلائے

ادرک کا استعمال صدیوں سے کھانوں میں مصالحہ اور کئی امراض میں بطور دوا کیا جارہا ہے۔ دنیا کے تقریباً تمام ہی نمکین پکوان کی تیاری میں ادرک لازمی جز ہے۔

تاہم سائنسی تحقیق کی بدولت ادرک کی ایسی افادیت سامنے آئی ہے جس نے اسے سپر فوڈ کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ ادرک کو تازہ اور خشک  جسے سونٹ کہا جاتا ہے دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔

ادرک میں کئی صحت بخش اجزاءکے ساتھ جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں اسی لیے اسے کئی امراض میں بہترین دوا کا درجہ حاصل ہے۔

ادرک اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت مدافعتی نظام کومضبوط بنانے، جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرنے کے ساتھ نظام انہضام کو بہتربناتی ہے۔

یہ اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی آکسڈینٹس خصوصیات کی بنا پرجسم کے مختلف درد، امراض قلب اور دمہ کے علاج میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

Advertisement

ادرک کی حیرت انگیز افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں ایک طرف اسے کھانوں کی زینت بنایا جاتا ہے تو دوسری طرف اس کی چائے بھی مختلف امراض میں کسی مسیحا سے کم نہیں ہے۔

یہاں پر ادرک کی چائے کی ترکیب پیش کی جارہی جو سرطان سے تحفظ دینے، جگر کو صاف کرنے اور گردے کی پتھری کو تحلیل کرنے کے لیے بہترین ہے۔ جبکہ یہ خوان کی روانی کوبہتر بنانے اور نزلہ زکام کا سبب بننے والے وائرس سے بھی تحفظ دلاتی ہے۔

ادرک کی چائے کی ترکیب

اجزاء:

ادرککی چائے بنانے کے لیے ایک پانی، ایک چوتھائی چمچ پسی ہوئی ادرک، ایک چوتھائی چمچ ہلدی، تھوڑاسا ناریل کا دودھ اور شہد درکار ہیں۔

ترکیب:

Advertisement

 پانی کو کسی پین میں لے کر ابالیں، پھر اس میں پسی ادرک اور ہلدی شامل کریں، کچھ منٹ تک ابلنے دیں، پھر اس میں ناریل کا دودھ شامل کر کے ٹھنڈا ہونے پر استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر