Advertisement
Advertisement
Advertisement

سورج کی دو مضرشعاعوں یو وی اے اور یو وی بی میں فرق جانتے ہیں؟

Now Reading:

سورج کی دو مضرشعاعوں یو وی اے اور یو وی بی میں فرق جانتے ہیں؟

خوبصورت اور بے داغ جلد کا حصول ہر ایک خواہش ہوتی ہے اس کے لیے جہاں متوازن غذا کی ضرورت ہے وہی اسے سورج کی مضر شعاعوں بچانا بھی نہایت اہم ہے۔

یہاں یہ بات جاننا نہایت ضروری ہے کہ جلد کی بھی کئی اقسام ہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر مصنوعات استعمال کرنی چاہئے۔

سورج کی روشنی اور دھوپ کا جلد پربراہ راست اثرانداز ہونا کئی طرح کے مسائل کا سبب بنتا ہے اس ضمن میں سورج کی دو شعاعیں جلد کے لیے سب سے زیادہ نقصان کا باعث بنتی ہے اس میں ایک ہے یو وی اے جبکہ دوسری ہے یو وی بی۔

اب یہاں ان دونوں کا فرق کو بھی سمجھنا ضروری ہے یو وی اے جلد کے لیے یو وی بی کی نسبت کم خطرناک ہے لیکن یہ جلد میں زیادہ گہرائی تک سرایت کرتی ہیں۔ یو وی اے شعائیں جب آپ کی جلد کو چھوتی ہیں تواس کی وجہ سے جلد کی رنگت گہری ہوجاتی ہے، جھائیاں اور دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں۔

Advertisement

جبکہ یو وی بی جب جلد کو چھوتی ہے تو ایسی صورت میں جلد میں جلن ہونی شروع ہوجاتی ہے جو بعد میں کئی امراض کاسبب بنتی ہے۔

سورج کی ان دونوں شعاعوں سے جلد کو بچانے کے لیے بازار میں دو طرح کی مصنوعات دستیاب ہیں ان میں ایک سن اسکرین جبکہ دوسری سن بلاک۔

سن بلاک

سن بلاک آپ کی جلد کے لیے اتنی بہتر نہیں ہے کیونکہ وہ آپ کی جلد پرسورج کی تمام شعاعوں سے بچانے کے ایک حفاظتی تہہ بناتی ہے اس طرح سورج کی کچھ شعاعیں جو جلد کے لیے ضروری ہوتی ہے وہ بھی رک جاتی ہیں اور جلد تک نہیں پہنچتی۔

سن اسکرین

سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے کے لیے سن اسکرین ایک بہتر انتخاب ہے کیونکہ اس طرح یہ سورج کی تمام شعاعوں میں رکاوٹ کا سبب نہیں بنتی کیونکہ سورج وٹامن ڈی کے حصول کا سب سے سستا اور آسان ذریعہ ہے اور یہ وٹامن آپ کی صحت کے لیے نہایت اہیمت کا حامل ہے۔

Advertisement

یہی وجہ کہ جلد پر سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات سے بچانا ہے روکنا نہیں ہے۔

ایس پی ایف

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب بھی آپ سن اسکرین یا سن بلاک خریدتے ہیں تو اس پر ایس پی ایف کسی مقداریا نمبر کے ساتھ لکھا ہوتا ہے جیسے ایس پی ایف 50 پلس۔

ایس پی ایف 30 آپ کو سورج کی 97 فیصد شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ ایس پی ایف 100 آپ کو 99 فیصد۔ یہاں پر ان نمبرزیا مقدار کو ذہن میں نہیں رکھنا چاہئے بلکہ اس کے لیے جلد کی رنگت اہمیت رکھتی اگر آپ کا رنگ بہت زیادہ صاف ہے اور گوری رنگت ہے تو آپ کو سورج کی شعاعیں زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہیں کیونکہ گوری رنگت میں ایک جز جسے میلینن کہا جاتا ہے کم ہوتا ہے یوں وہ ان سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

اس لیے گوری رنگت والوں کو ایس پی ایف 50 استعمال کرنا چاہئے جبکہ ایسے لوگ جن کی رنگت کم گوری یا گندمی ہوتی ہے ان میں میلینن زیادہ موجود ہوتا ہے اس طرح وہ سورج کی شعاعوں سے اتنے متاثر نہیں ہوتے تو ایسے افراد ایس پی ایف 30 پلس بھی استعمال کر سکتے ہیں اور یہ ان کے لیے بہتر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر