Advertisement
Advertisement
Advertisement

بعض لوگوں کو مچھر زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Now Reading:

بعض لوگوں کو مچھر زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

مچھر بعض لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں اور ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق تحقیق سے ایک بات واضح ہوئی ہے کہ ہمارے جسم سے نکلنے والی انوکھی بو مچھروں کو اپنی طرف کھینچتی ہے، جس کے نتائج جرنل سیل میں شائع ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جلد سے نکلنے والے فیٹی ایسڈز ایک انوکھی بو پیدا کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے مچھر حملہ آور ہوتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مچھر ان لوگوں کی طرف بہت زیادہ متوجہ ہوتے ہیں جن کی جلد پر کاربو آکسیلک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق میں شامل  شرکاء سے کہا  گیا کہ وہ اپنے بازوؤں پر روزانہ چھ گھنٹے تک کئی دنوں تک نائیلون  کی جرابیں پہنیں اور اگلے چند سالوں میں، محققین نے ان تمام جوڑیوں کا جائزہ لیا۔

Advertisement

راک فیلر یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مچھروں کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ہدف سبجیکٹ 33 تھا جو اگلے سب سے زیادہ پرکشش ہدف سے چار گنا زیادہ اور سب سے کم پرکشش ہدف (سبجیکٹ 19) سے  100 گنا زیادہ مچھروں کو اپنی طرف کھینچ رہا تھا۔

انہوں نے 50 مالیکیولر مرکبات کی شناخت کے لیے کیمیائی تجزیے کی تکنیکوں کا استعمال کیا جو زیادہ توجہ دینے والے شرکاء کے سیبم (جلد پر نمی پیدا کرنے والی رکاوٹ) میں زیادہ تھے۔

 ٹیم اس نتیجے پر پہنچی کہ مچھروں کے لیے مقناطیس کا کام کرنے والے رضا کاروں میں  کم پرکشش رضاکاروں کے مقابلے میں بہت زیادہ سطح پر کاربو آکسیلک ایسڈ تیارہو رہے تھے۔

مقالے کی شریک مصنفہ ایلینا ڈی اوبالڈیا نے بتایا کہ کچھ لوگوں کا ہم نے سالوں تک مطالعہ کیا اور ہم نے پایا کہ جو لوگ مچھروں کے لیے مقناطیس کا کام کر رہے تھے وہ ان سالوں میں مچھروں کے لیے مقناطیس ہی ہیں۔

محققین نے یہ تجربہ ان مچھروں کے ساتھ بھی کیا جن کے جینز میں ترمیم کرکے ان کی سونگھنے کی حس کو نقصان پہنچایا گیا اور اس کے باوجود مچھروں نے ان لوگوں پر زیادہ حملہ کیا جو عام حالات میں بھی مچھروں کے لیے پرکشش تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر