Advertisement
Advertisement
Advertisement

رات میں اس ماسک کا استعمال جلد کے کئی مسائل کا بہترین حل ہے

Now Reading:

رات میں اس ماسک کا استعمال جلد کے کئی مسائل کا بہترین حل ہے

حسن پر کسی کی اجاداری نہیں اور حسین نظرآنا سب کا حق ہے ۔ ہمارے یہاں حسن سے مراد گوری رنگت لی جاتی ہے جبکہ حسین نظر آنے کے لئے رنگت سے زیادہ جلد کا بے داغ اور صحت مند ہو نا ضروری ہے۔

دن بھر انسان کام کاج میں مصروف رہتا ہے ،اور اپنی طرف اتنی توجہ نہیں دے پاتا لہذا رات کا وقت ایسا ہوتا ہے جس میں آپ اپنی جلد کی حفاظت کے لئے کچھ ماسک لگا سکتی ہیں۔ یہ دن سے زیادہ رات میں بہتر نتائج دیتے ہیں۔ ویسے تو بازار میں کئی اقسام کی نائٹ کریمیں دستیاب ہیں

مگر گھر سے بنے ہو ئے کیمیکل سے پاک فیس ماسک آپ کے لئے سستا ہو نے کے ساتھ بے حد افادیت بھی رکھتے ہیں۔

یہاں چند فیس ماسک پیش کئے جارہیں ہیں جو آپ کو راتوں رات گوری رنگت دے کر حسین بنا سکتے ہیں۔

اسٹرابیری ماسک

Advertisement

چند اسٹرابیری میش کر کے اس میں کچا دودھ شامل کریں اور اپنے چہرے اورگردن پر لگائیں اور20منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ یہ آپ کی جلد کی رنگت کو نکھار کر رونق دے گا ۔ بہتر نتائج کے لئےاسے ہفتے میں دو سے تین بار استعما ل کریں۔

بیسن اور ہلدی ماسک

برھتی عمر کے اثرات کوکم کرنے کے لئے یہ بہترین ماسک ہے ۔یہ ہر طرح کی جلد کے لئے مفید ہے۔ ایک چمچ ہلدی اور دوچمچے بیسن میں کچھ مقدار کچے دودھ کی شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیں ،رات میں چہرے پر لگائیں اور 20منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ بیسن چکنی جلد کو نارمل  جبکہ ہلدی ایکنی کو ختم کرکے جلد کی رنگت کو دودھ جیسی کر دے گا۔

اس ماسک کو بھی ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر