
آج ہم آپکو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو پپیتے کے ساتھ استعمال کرنے سے موت بھی ہوسکتی ہے۔
پپیتا کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جنہیں مکمل غذا کہا جاتا ہے کیوںکہ یہ پھل معدنی اجزاء، پروٹین، اور مختلف وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔
جتنا زیادہ یہ پھل پکتا جاتا ہے اتنا ہی اس میں وٹامن سی بڑھتا جاتا ہے لیکن کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے ساتھ پپیتے کا استعمال بھول کر بھی نہیں کرنا چاہیے۔
تو آئیے ہم آپکو اُن غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پپیتا اور نارنجی:
ایک ہی وقت میں پیپتے کے ساتھ نارنجی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ نارنجی کھٹا ہے اور پپیتا ایک میٹھا پھل ہے۔
دونوں ایک دوسرے کے مخالف ہیں جس کی وجہ سے آپ کو بدہضمی کا مسئلہ ہوسکتا ہے اس لیے انہیں ایک ساتھ کھانے سے گریز کریں۔
پپیتا اور لیموں:
بہت سے لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ پپیتے کی چاٹ کھاتے ہیں، اس میں وہ لیموں کا استعمال کرتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
پپیتے کے ساتھ لیموں کا استعمال آپ کو خون سے متعلق مسائل پیدا کرسکتا ہے۔
ان دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے آپ خون کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
پپیتا اور دہی:
پپیتے کے ساتھ دہی نہیں کھانا چاہیے اس کی وجہ یہ ہے کہ پپیتا گرم اور دہی ٹھنڈا ہے اس لیے ان کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے آپ نزلہ، زکام اور جسم کے درد کے مسئلے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News