Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ کیلے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ کیلے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

 آج ہم آپکو کیلے کھانے کے بے شمار فوائد بتائیں گے۔

میٹھے اور لذیذ کیلے کھانے میں تو مزیدار ہیں ہی اس کے ساتھ ساتھ انسان کی جسمانی صحت کے حوالے سے بھی کیلے اپنے اندر بے پناہ فوائد رکھتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق روزہ مرہ غذا میں کیلوں کا شامل ہونا آپ کو کئی طرح سے فوائد پہنچاتا ہے۔

کیلے میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو خون کے دباؤ میں کمی کے شکار افراد کے لئے مدد گار ثابت ہوتی ہے جبکہ کیلے کھانے سے دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 6 کیلے کھانا کیا واقعی نقصان دہ ہوسکتا ہے؟

Advertisement

کیلے میں پانی اور کاربن کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جبکہ ایک کیلے میں 105 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

کیلے میں پروٹین اور روغن بھی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے، ایک کیلے میں 33 فیصد وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جبکہ وٹامن سی 11 فیصد اور 8 فیصد میگنیشم پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سر میں درد رہتا ہے تو کیلے کھائیے

کیلوں کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بے وقت بھوک کا خاتمہ:

دن میں کسی بھی وقت کے کھانے کے ساتھ ایک کیلا کھا لینا بے وقت کی لگنے والی بھوک کو کنٹرول میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

ذہنی امراض سے بچاؤ:

کیلے میں ٹرپٹوفین نامی جز پایا جاتا ہے جو سیروٹونن کی مقدار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، سیروٹونن کی مقدار بڑھنے سے ذہنی امراض سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کیلے میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو موڈ کو خوش گوار بناتا ہے اور نیند میں بھی بہتری لاتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید:

کیلوں میں ایک خاص مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، ہاضمے کے دوران کیلے میں موجود فائبر جَیل میں تبدیل ہوجاتا ہے جو معدہ میں کھانا ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ایسے کیلے جو ابھی مکمل تیار نہیں ہوئے یا سبز رنگ کے کیلے ہاضمہ کے لیے نقصان دہ ہیں۔

Advertisement

ہاضمے کے لیے مفید:

اکثر لوگوں کو ہاضمے کی شکایت رہتی ہے جس کے لیے اکثر ڈاکٹر اور دواؤں کے جھنجٹ میں الجھے رہتے ہیں لیکن دوائیں کھانے سے بہتر ہے کیلوں کا استعمال کریں کیونکہ ایک درمیانی مقدار کے کیلے میں 3 گرام فائبر موجود ہوتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر رہتا ہے۔

سبز رنگ کے کیلے کھانے سے ہاضمے کو نقصان ہوسکتا ہے جس کے بعد آنتیں میں جراثیم پیدا ہوسکتے ہیں۔

وزن میں کمی:

کیلوں میں کیلوریز کی مقدار کم اور فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ یہ پھل وزن کی کمی میں انتہائی مفید ہے، ایک کیلے میں تقریباً 100 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے سے پہلے کیلے کو ابال کر کھائیں اور کمال دیکھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر