
نہار منہ بادام کھانے کے فوائد کو تقریباً سبھی جانتے ہیں لیکن حال ہی میں ماہرین صحت نے بادام کے کچھ حیرت انگیز فوائد بتائے ہیں۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جگر کی سوزش سمیت قبض جیسی دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو یومیہ محض 60 گرام تک بادام کھانے سے حیران کن فوائد مل سکتے ہیں۔
تحقیق میں 87 افراد کو شامل کیا گیا، جن میں معدے کی سوزش سمیت قبض کی بھی شکایات تھیں جبکہ ان کا نظام ہاضمہ بھی کمزور تھا۔
ان تمام افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو روزانہ 56 گرام تک بادام کھانے کا کہا جبکہ دوسرے گروپ کو بھی اتنی ہی مقدار میں پسے ہوئے بادام کھانے کی ہدایت کی گئی جبکہ تیسرے گروپ کو پیسٹریز اور بسکٹس کھانے کا کہا گیا۔
4 ہفتوں تک یہ عمل جاری رہا اور اس کے بعد ان تمام افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، تحقیق سے معلوم ہوا کہ یومیہ محض 56 گرام بادام کھانے والے افراد میں بٹائرک ایسڈ کی مقدار بہتر ہونے سے ان کا معدہ بہتر ہوتا ہے جبکہ ان کے قبض سمیت نظام ہاضمہ کے دیگر مسائل بھی بہتر ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کے کہنا ہے کہ بادام کھانے سے انسان کا نظام ہاضمہ بہتر ہونے کی وجہ سے مدافعتی نظام بھی درست ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News