
عمر کے کسی بھی حصے میں دانت کا درد ہونا ایک عام بات ہے اور اسےبرداشت کرنا پڑتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جن سے آپ گھر میں بیٹھے ہی دانت کے درد سے نجات حاصل کر سکیں گے۔
دانت کے درد کا قدرتی گھریلو علاج
لونگ اور ناریل کا تیل تو تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتے ہیں، ان سے آپ دانت کے درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، کرنا یہ ہے کہ لونگ کے پاؤڈر اور ناریل کے تیل کو مکس کریں اور اس کو متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ لونگ کا تیل بھی متاثرہ حصے پر لگائیں گے تو درد سے نجات حاصل کر لیں گے۔
نمک ملے پانی سے کلیاں
اگر دانت میں درد ہو تو ایک چائے کا چمچ نمک گرم پانی کے ایک کپ میں گھول لیں اور پھر اس کی کلیاں کر لیں اس سے تکلیف کا باعث بننے والے کچرے کو صاف کرکے سوجن میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
دار چینی
دار چینی بھی دانت کے درد سے نجات حاصل کرنے میں معاون کردار ادا کرتی ہے، کرنا یہ ہے کہ ایک چائے کا چمچ دار چینی پاﺅڈر اور 5 چائے کے چمچ شہد کو مکس کریں پھر اس کو متاثرہ حصے پر لگائیں، اس عمل کو کرنے سے آپ جلد درد سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News