Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکر قندی: ذائقے سے تو سب واقف ہیں،‌ فوائد بھی جان لیجیے

Now Reading:

شکر قندی: ذائقے سے تو سب واقف ہیں،‌ فوائد بھی جان لیجیے

شکر قندی کو اس کی ان گنت خصوصیات کی وجہ سے سپر فوڈ کہا جاتا ہے ۔ یہ کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔آئیے جانتے ہیں اس کے فوائد کیا ہیں۔

1۔ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ شکر قندی میں وافر مقدار میں موجود وٹامن B6دل کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔

یہ ہوموسیسٹین لیول کو کم کرتا ہے جو زیادہ تر دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے ۔ ہوموسیسٹین کی زیادتی سے دل کی شریانیں سخت ہونے لگتی ہیں ۔ وٹامن B6ان شریانوں کو لچکدار بناتا ہے ۔ شکر قندی میں موجود پوٹاشیم دل کی دھڑکنوں کو ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے ۔

 جو لوگ امراض قلب کا شکار ہیں وہ بغیر معالج کے مشورے کے شکر قندی کا استعمال نہ کریں ۔

Advertisement

2۔ وٹامن اے سے بھرپور ہے

شکر قندی کا گہرا نارنجی رنگ اس میں موجود بیٹا کیروٹین یعنی وٹامن اے کی نشادہی کرتا ہے جو کہ ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ ہے ۔

ایک شکر قندی میں اتنا وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو آپ کے جسم کی ایک دن کی وٹامن اے کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے۔

وٹامن اے کئی قسم کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ جلد کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بچاتا ہے۔

شکر قندی میں پایا جانے والا بیٹا کیروٹین آنکھوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے اور اس سے آنکھوں کی بینائی اچھی ہوتی ہے ۔

3۔ بلڈ شوگر لیول متوازن رکھتی ہے

Advertisement

کیروٹینائڈ کپاؤنڈز جسم میں انسولین لیول درست رکھتے ہیں جس سے خون میں شوگر کا لیول بھی ٹھیک رہتا ہے ۔ شکر قندی سے حاصل ہونے والا وٹامن B6ذیابیطس کے مرض سے بچاتا ہے۔ البتہ جو لوگ پہلے ہی ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوں وہ شکر قندی کا استعمال محدود رکھیں ۔

4۔ معدے کے السر کے لیے مفید

اگر کوئی معدے کے السر میں مبتلا ہو تو وہ شکر قندی کا استعمال ضرور کرے ۔ اس میں موجود فائبر معدہ صاف رکھتا ہے اور کھانا ہضم کرنے اور فاضل مادہ جسم سے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے غذا کی نالی میں تیزابیت نہیں بنتی۔

شکر قندی میں موجود کیلشیم ، پوٹاشیم، وٹامن بی ، وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین السر ہونے کے خطرات سے بھی محفوط رکھتا ہے ۔

5۔ گردوں کے لیے فائدے مند ہے

وٹامن اے سے پھیپڑے کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ شکر قندی کے استعمال سے پھیپڑوں کی کئی بیماریوں جیسے امفیسیماemphysema سے بچا جا سکتا ہے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں 124,000افراد پر ہونے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا کہ وہ لوگ جو باقائدگی سے ایسی غذا کا استعمال کرتے ہیں جس میں کیروٹینائیڈ موجود ہو ان میں پھیپڑوں کے کینسر کا خطرہ 33فیصد تک کم ہو جا تا ہے ۔

Advertisement

6۔ جلد اور بالوں کو صحت مند بناتی ہے

شکر قندی کو بیوٹی فوڈ بھی کہا جا تا ہے ۔ اس میں موجود غذائی اجزا جلد اوربالوں کے لیے بے حد مفید ہیں۔

وٹامن سی ، وٹامن ای اور بیٹا کیروٹین کے اشتراک سے بننے والی شکر قندی جلد کو چمکدار بناتی ہے اور اس سے رنگ بھی صاف ہوتا ہے ۔ اس کے مستقل استعمال سے بال گھنے ہو جاتے ہیں اور ان کا جھڑنا بھی کم ہو جاتا ہے ۔

7۔ اعصابی قوت بڑھاتی ہے

شکر قندی کا استعمال دماغ میں موجود ٹشوز میں سوزش ہونے سے روکتا ہے ۔ اس سے فائبرونوجن لیول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ یہ جسم میں موجود ایک گلائیکو پروٹین ہے جس کی زیادتی سے انسان کے اعصابی نظام کو نقصان پہنچتا ہے ۔ شکر قندی میں پایا جانے والا پوٹاشیم ذہن کو نارمل انداز میں کام کرنے میں مدد کرتا ہے ۔

8۔ قوت مدافعت مضبوط بناتی ہے

Advertisement

ہر کوئی جانتا ہے کہ جسم کو قوت اور تقویت پہنچانے کے لیے آئرن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ معدنیاتی فولاد نا صرف جسم کو انرجی مہیا کرتا ہے بلکہ اس سے جسم میں خون کے سفید اور سرخ خلیات تیزی سے بنتے ہیں ، ذہنی تناؤ دور ہوتا ہے اور قوت مدافعت مستحکم ہوتی ہے ۔ میگنیشیم کی وافر مقدار بھی اسے انرجی سے بھرپور بناتی ہے جس کے باعث ذہن پرسکون رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر