Advertisement
Advertisement
Advertisement

نزلہ وزکام کی وجہ بند ناک کھولنے کے لیے یہ آسان طریقہ آزمائیں

Now Reading:

نزلہ وزکام کی وجہ بند ناک کھولنے کے لیے یہ آسان طریقہ آزمائیں

موسم سرما کی آمد آمد ہے ہوا میں خنکی بڑھتی جارہی ہے خشک موسم جہاں جلد کو متاثر کرتا ہے وہی کئی موسمی بیماریاں بھی چلی آتی ہیں ان میں نزلہ زکام سب سے عام ہیں، ساتھ ہی ایسے افراد جنہیں الرجی رہتی ہے وہ بھی مختلف مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

وجہ کوئی بھی ہو بند ناک کی وجہ سے سانس لینے میں بہت دقت پیدا ہوتی ہے۔ ناک کی مسلسل بندش زندگی کے معمولات کو متاثر کرتی ہے اور نیند میں بھی خلل ڈالتی ہے۔

ماہرینِ طب کے مطابق بند ناک کو کھولنا بہت آسان ہے اور اس کے لیے آپ صرف اپنے کچن سے ہی اجزا لے سکتی ہیں۔

لونگ اور نمک کے غرارے

ایک گلاس پانی برتن میں ڈالیں اور اس کے بعد لونگ کے 15 دانے اور ایک چمچہ نمک ڈالیں۔ اب اس پانی کو چولہے پر خوب کھولائیں یہاں تک کہ پانی کی رنگت تبدیل ہوجائے۔

Advertisement

اسے اتنا ٹھنڈا ہونے دیں کہ یہ نیم گرم رہ جائے۔ اب اس پانی کو ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور اس سے ناک صاف کریں اور غرارے بھی کریں۔ اس عمل سے تھوڑی ہی دیر میں ناک کھل جائے گی۔

دوسرا طریقہ اس سے بھی تیز ہے۔ اس میں ایک ٹیبل اسپون سونٹھ اور ایک ٹیبل اسپون دارچینی کا پاؤڈر لیجئے۔ اب اسے دس بڑے چمچے شہد میں ملادیں۔  تمام اجزا کو اچھی طرح ملالیں تاکہ وہ یکجا ہوجائیں۔

اب اس سے ایک چمچہ کھا کر اوپر سے چائے یا کافی پی لیں تو صرف دس سے بیس منٹ میں ناک کھل جائے گی اور سانس ہموار ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر