
آج ہم آپکو ایسے ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی حقیقت جان کر آپ بھی دھنگ رہ جائيں گے۔
مالٹے کھانے کے بعد دودھ پینے سے ہیضہ ہو سکتا ہے:
اکثر لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ مالٹے کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیے کیوںکہ اس سے دودھ پھٹ جاتا ہے اور ہیضہ ہونے کا امکان ہوتا ہے جبکہ سائنسی طور پر اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کا انوکھا علاج:
اگر آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہے تو اس کو کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سوڈے والے مشروب سیون اپ یا اسپرائٹ میں آدھا پانی ملا کر پی لیا جائے تو اس سے بلڈ پریشر فوراً کم ہو جائے گا جبکہ یہ سراسر غلط ہے۔
اس کے لئے آپ ادویات کا استعمال اور پرہیز ہیں۔
انسان ساری عمر میں صرف 10 فیصد دماغ استعمال کرتا ہے:
اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ انسان ساری عمر اپنے دماغ کا صرف 10 فیصد حصہ استعمال کرتا ہے اور باقی 90 فیصد دماغ کے استعمال سے قبل ہی مر جاتا ہے جبکہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
دودھ پینے سے زخم خراب ہوتے ہیں:
دودھ میں ایسی پروٹین موجود ہوتی ہے جو زخموں کو جلد بھرنے میں مدد دیتے ہیں مگر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ زخم کی صورت میں یا کسی آپریشن کے بعد اگر ٹانکے لگے ہوں تو دودھ نہیں پینا چاہیے ورنہ زخم خراب ہو جائيں گے۔
جبکہ جسم کے لیے دودھ بہت ضروری ہے اور خاص طور پر فوری طاقت فراہم کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News