
اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دودھ کس وقت پینا صحت کیلئے مفید ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دودھ پینا طویل عرصے سے صحت مند ہڈیوں سے وابستہ ہے۔
اس کے کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، پروٹین اور وٹامن سمیت غذائی اجزاء کے اس کے طاقتور مجموعہ کی وجہ سے ہے جبکہ مضبوط ، صحت مند ہڈیوں کو برقرار رکھنے کے لئے یہ تمام غذائی اجزاء ضروری ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دودھ پینے کا صحیح وقت کونسا ہے؟ ہم میں سے بیشتر افراد کو معلوم نہیں ہوگا تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق دودھ پینے کا بہترین وقت شام اور رات ہے۔
رات کو آپ سونے کے لیے لیٹنے لگیں تو چند منٹ پہلے دودھ پیئیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی جبکہ یہ حافظہ تیز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رات کے وقت دودھ پینے سے کیا ہوتا ہے؟
دوسری جانب ایسے بچے جن کی عمر 5 سال سے کم ہے ان کے لیے دودھ پینے کا بہترین وقت صبح ہے اور ان کے لیے روزانہ صبح دودھ پینا فائدہ مند ہوگا۔
شام اور رات کو دودھ پینا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کیلشیئم جذب کرنے کے عمل کو بھی بہتر بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دودھ میں لہسن ڈال کر پینے سے کونسی بیماریوں سے بچنا ممکن؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News